Weather Update: ملک میں ان دنوں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ ملک کی ریاست مہاراشٹر میں بھی کئی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مدنظروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی، تھانے، پالگھر، رتناگیری، سندھو درگ اور رائے گڑھ کے اسکولوں میں جمعرات کے روز چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ریاست کے دیگر حصوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کل ہونے والے دسویں اور بارہویں کے سپلیمنٹری پیپرز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
دسویں اور بارہویں کے پرچے ملتوی
آپ کو بتاتے چلیں کہ کل ہونے والے 10ویں اور 12ویں کے سپلیمنٹری امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا انتباہ جاری کیاہے۔ دسویں جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچے 2 اگست کو ہوں گے جبکہ 12ویں جماعت کے پرچے 11 اگست کو ہوں گے۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی، تھانے، کونکن اور آس پاس کے علاقوں میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کے روز یہاں کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
افسران کو خصوصی ہدایات
ممبئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن نے تعلیمی عہدیداروں کو ریاست میں ہنگامی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں میں چھٹیوں کے اعلان کے متعلق فیصلہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ متعلقہ کلکٹرس کو اپنے دائرہ اختیار میں مقامی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مون سون کے پس منظر میں ہمارے ورک روم کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ہمارے علاقے کے اسکولوں میں پیش گوئی کی بنیاد تھارٹی کی منظوری سے چھٹی کا اعلان کرنے کے متعلق مناسب کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رائے گڑھ میں چٹان پھسلنے سے 4 افراد ہلاک، 21 شدید زخمی، امدادی کام جاری
پالگھر میں این ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات
پالگھر ضلع میں منگل کے روزسے دو دن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پالگھر ضلع میں رات سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ اسی لیے انتظامیہ نے پالگھر ضلع کے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی احتیاط کے طور پر پالگھر ضلع کے لیے ویرار میں این ڈی آر ایف کے جوانوں کا دستہ تعینات کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…