اسپورٹس

Team India For Afghanistan Series: ان کرکٹروں کے سلیکشن پراٹھے سوال، کیسے ٹیم انڈیا میں ملی جگہ؟ افغانستان سیریز میں دیا گیا ہے موقع

آئی پی ایل 2026 کے اختتام کے بعد ہندوستانی تیم کو افغانستان کے خلاف ٹسٹ اورونڈے سیریزکھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کا واحد ٹسٹ میچ 6 جون سے شروع ہوگا اوراس کے بعد 20-14 جون تک تین ونڈے میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی۔ منگل (18 مئی) کے روزبی سی سی آئی نے ٹسٹ اورونڈے سیریزکے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا، جس میں کچھ کھلاڑیوں کا سلیکشن سوالوں کے گھیرے میں آگیا ہے۔

گرنوربراڑ

25 سالہ تیزگیند بازگرنوربراڑکوصرف ٹسٹ ہی نہیں بلکہ ونڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے فرسٹ کلاس اورلسٹ اے کے اعدادوشماربہت کمال کے نہیں ہیں۔ 18 فرسٹ کلاس میچوں میں ان کے نام 52 وکٹ اور9 لسٹ اے میچوں میں 12 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں وجے ہزارے کے حالیہ ایڈیشن میں وہ 8 میچوں میں 11 وکٹ حاصل کرپائے تھے۔ انہیں بہت زیادہ تجربہ نہیں ہے اوراعدادوشماربھی کمال کے نہیں رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ونڈے اورٹسٹ دونوں ٹیموں میں ان کے سلیکشن کی تنقید کی جارہی ہے۔

ہرش دوبے

ہرش دوبے بائیں ہاتھ کے آف اسپن گیند بازہیں اورضرورت پڑنے پربلے بازی بھی کرلیتے ہیں۔ انہیں ٹسٹ اورونڈے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ ہرش نے 25-2024 رنجی سیزن میں 69 وکٹ حاصل کئے تھے، لیکن اگلے سیزن تین میچوں میں صرف 14 وکٹ لے پائے۔ کیا انہیں 25-2024 سیزن کے لئے ٹسٹ ٹیم میں جگہ ملی، جبکہ حالیہ سیزن میں انہوں نے صرف تین ہی میچ کھیلے تھے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں بھی وہ 10 میچوں میں 10 وکٹ حاصل کرپائے۔ انہوں نے بھی 25-2024 سیزن کے بعد ایسا کوئی کمال نہیں کیا ہے، جوانہیں اچانک ٹسٹ اورونڈے ٹیم میں بھی جگہ ملی۔

نتیش کمار ریڈی

نتیش کمارریڈی بے شک سفید گیند کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، لیکن ٹسٹ کی بات کریں توبلے بازی بھی آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں آئی سنچری کے علاوہ انہوں نے کچھ کمال کرکے نہیں دکھایا ہے۔ ابھی ان کا ٹسٹ اوسط صرف 40.26 کا ہے اور8 ٹسٹ میچ کھیل کربھی وہ صرف 10 وکٹ حاصل کرپائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

43 minutes ago