India Biggest Win T20 World Cup: ہندوستان نے نامیبیا کو93 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ٹیم انڈیا کی رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 209 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں نامیبیا کی ٹیم 116 رن ہی بنا پائی۔
اس میچ میں نامیبیا نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا انتخاب کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم جب بلے بازی کرنے آئی توسنجوسیمسن اورایشان کشن نے ٹیم انڈیا کوطوفانی شروعات دلائی۔ سنجوسیمسن نے 8 گیندوں میں 22 رن بنائے۔ وہیں ایشان کشن نے 24 گیندوں میں 61 رن بنائے۔ وہیں، ہاردک پانڈیا نے 52 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کو209 کے اسکورتک پہنچایا۔ حالانکہ ہندوستان کے آخری 5 وکٹ محض 11 گیندوں کے اندرگرگئے تھے۔
ٹی-20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت
ہندوستان نے نامیبیا کو93 رنوں سے ہرایا۔ یہ رنوں کے لحاظ سے ہندوستان کی ٹی-20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت 90 رنوں کی تھی۔ ہندوستان نے 2012 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو 90 رنوں سے ہرایا تھا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو 90 رنوں سے ہرایا تھا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑٰ جیت درج کرنے کے معاملے میں ہندوستان 10ویں نمبر پرہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں مسلسل سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔ یہ ٹی-20 ورلڈ کپ تاریخ میں ٹیم انڈیا کی مسلسل 10ویں جیت رہی۔
ٹی-20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت
93 رن- بنام نامیبیا (2026)
90 رن- بنام انگلینڈ (2012)
73 رن- بنام آسٹریلیا (2014)
71 رن- بنام زمبابوے (2022)
68 رن- بنام انگلینڈ (2024)
گیند بازوں نے دکھایا دم
ایشان کشن اورہاردک پانڈیا کے طوفانی نصف سنچری کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست گیند بازی بھی کی۔ کپتان سوریہ کماریادونے 6 گیند بازوں کا استعمال کیا، ان سبھی کوکم سے کم ایک وکٹ ضرورملا۔ ہندوستان کے سب سے کامیاب گیند بازورن چکرورتی رہے، جنہوں نے 2 اوورمیں صرف 7 رن دے کرتین وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…