قومی

You’re a great storyteller: ’’آپ بہترین کہانی گو ہیں‘‘ جیا بچن نے فلمی ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پر کیا طنز

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے فلمی ٹکٹوں کی بڑھتی قیمتوں اور تفریحی صنعت پر عائد ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے سوال کیا اور طنزیہ انداز میں انہیں ’’اسٹوری ٹیلر‘‘ (بہترین کہانی گو) قرار دیا۔ جیا بچن نے کہا: ’’آپ نے بہت اچھے جواب دیے ہیں، آپ واقعی ایک بہترین کہانی گو ہیں، ہمارے لیے زبردست تفریح۔ لیکن میں تفریحی صنعت اور ٹکٹوں کی قیمتوں کی بات کر رہی ہوں۔ ہم سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی صنعت ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکس کی وجہ سے فلمی ٹکٹ مہنگے ہو رہے ہیں، جس سے صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا جواب: یہ ریاستی معاملہ ہے

جیا بچن کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے نرملا سیتارمن نے واضح کیا کہ تفریحی ٹیکس اور فلمی ٹکٹوں کی قیمتیں مرکز کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتیں بلکہ یہ ریاستی حکومتوں کا معاملہ ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’تفریحی ٹیکس اور ٹکٹ کی قیمتیں ریاستی سبجیکٹ ہیں۔ اس حوالے سے مجھ سے سوال کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔‘‘ وزیر خزانہ نے جیا بچن کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ بجٹ میں تفریحی صنعت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تفریحی شعبے کو مسلسل توجہ دی گئی ہے اور اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس اور کانٹینٹ کری ایشن کو معاشی ترقی کا اہم محرک تسلیم کیا گیا ہے۔

کانٹینٹ کری ایٹرز کی اسکلنگ اور نئے ادارے

نرملا سیتارمن نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کری ایٹو ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک بھر کے 1500 اسکولوں میں کانٹینٹ کری ایٹر لیبز قائم کی جائیں گی، جس کا مقصد اینیمیٹرز، ویژول آرٹسٹس اور کانٹینٹ کری ایٹرز کو تربیت دینا ہے۔ ان کے مطابق 2030 تک 20 لاکھ پیشہ ور افراد تیار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل کی کمی کو دور کرنے اور ملبوسات، سیٹس اور ویژول ڈیزائن کی تیاری کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی نئی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے ممبئی میں منعقد ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ 2025 (WAVES 2025) کا بھی ذکر کیا، جس میں 90 سے زائد ممالک کے نمائندے، 10 ہزار سے زیادہ مندوبین اور 300 سے زائد کمپنیاں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا: ’’کیا یہ سب تفریحی صنعت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششیں نہیں ہیں؟‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

21 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

25 minutes ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

34 minutes ago

PM Modi Tribute: پی ایم مودی نے بھائی پرمانند کی قربانیوں کو کیا یاد، کہا- مجاہد آزادی نے بھگت سنگھ کو بھی تعلیم دی

وزیر اعظم نریندر مودی نےآئندہ 4 نومبر کو عظیم مجاہد آزادی اور سماجی مصلح بھائی…

46 minutes ago