ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اترنے جارہی ہے۔ ٹیم انڈیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جا چکی ہے۔ جس میں ان کے خاندان کے افراد دل کو چھو لینے والی ویڈیوز کے ذریعے خصوصی پیغام دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے اپنی بیٹیوں کے لیے خصوصی نیک تمنائیں بھیجیں ،جس میں انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ گھر لانے کی ترغیب دی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اسمرتی مندھانا جذباتی ہوگئیں
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی اہم بلے باز اسمرتی مندھانا اپنے اہل خانہ کی ویڈیو دیکھ کر بہت جذباتی ہو گئیں۔ ان کے والدین اور بھائی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے بھائی نے مزاحیہ انداز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران دباؤ سے نمٹنے کے لیےٹپس دیں۔ کپتان ہرمن پریت کور بھی اپنے خاندان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے لطف اندوز ہو رہی تھیں، جس میں ان کی والدہ نے یقین ظاہر کیا کہ ہرمن پریت اپنی ٹیم کی اچھی قیادت کریں گی اور ٹرافی کے ساتھ بھارت واپس آئیں گی۔
کوچ کی وائف نے بھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کوچ امول مجمدار کے اہل خانہ نے بھی اپنی محبت اور نیک خواہشات بھیجیں۔ ان کی اہلیہ(وائف) نے کہا کہ آپ سب نے اس ورلڈ کپ کے لیے بہت محنت کی ہے، ہماری پراتھنا ہے کہ آپ کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجمدار کی بیٹی نے اپنے والد اور کوچنگ عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “ہم والد اور ٹیم کو میدان میں دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پرسکون اور مطمن رہتے ہیں، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔”
ہندوستانی خواتین ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
ہندوستانی خواتین ٹیم اپنا پہلا میچ 4 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ٹیم کو گروپ اے میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…