اسپورٹس

India-A Emerging Asia Cup 2024 Semi-Final: ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں ، پاکستان کے بعد یو اے ای کو شکست دے کر کردیا کمال

ہندوستانی ٹیم نے ان دنوں کھیلے جا رہے ایمرجنگ ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے لگاتار دو جیت کے بعد سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں تلک ورما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مین ان بلیو کو(ہندوستان) گروپ مرحلے کا تیسرا اور آخری میچ بدھ 23 اکتوبر کو عمان کے خلاف کھیلنا ہے۔ اومان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ-اے میں موجود ہے۔ گروپ اے میں بھارت کے علاوہ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس گروپ سے صرف ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل میں جگہ ملی ہے۔ گروپ اے سے ایک اور ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ گروپ اے سے ٹیم انڈیا کے علاوہ کون سی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے۔

ٹیم انڈیا نے یو اے ای کے خلاف یک طرفہ میچ جیت لیا

ٹیم انڈیا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف العمارات کرکٹ گراؤنڈ (منسٹری ٹرف 1) میں کھیلے گئے میچ میں یک طرفہ فتح حاصل کی۔ میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.5 اوورز میں 107 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران راسخ سلام نے ٹیم انڈیا کے لیے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے، جس کے لیے انھیں ‘پلیئر آف دی میچ’ کے خطاب سے نوازا گیا۔

ہدف آسانی سے حاصل کر کے میچ جیت لیا

ٹیم انڈیا نے 108 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 10.5 اوور میں 111/3 رن بنا کر جیت حاصل کی۔ ابتدائی بیٹنگ پر آنے والے ابھیشیک شرما نے 24 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 241.67 رہا۔ اس کے علاوہ کپتان تلک ورما نے 18 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ آخر میں، آیوش بدونی 12* اور نہال وڈھیرا 06* رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

55 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago