قومی

Lecture on Composite Culture and Urdu Literature: شعبہ اردو، کروڑی مل کالج کے زیراہتمام “مشترکہ تہذیب اوراردو ادب” پرلکچر

نئی دہلی: شعبہ اردو، کروڑی مل کالج کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام بعنوان “مشترکہ تہذیب اوراردوادب” میں طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈاکٹراحمد امتیازنے ای بی ٹیلرکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کلچرایک پیچیدہ کلیہ ہے، اس میں علم، عقائد، فنون، اخلاق، قانون، رسم ورواج، اوردوسری بہت سی صلاحیتیں اورعاداتیں شامل ہیں۔ جب انسان معاشرے کے ایک رکن کی حیثیت سے اُسے اختیارکرتا ہے تووہ تہذیبی عوامل کوفروغ دیتا ہے۔ ہندوستان کی سرزمین پرمختلف علاقوں سے لوگ آتے رہیں اوراپنی تہذیبی روایت سے یہاں کے لوگوں متعارف کرتے رہے، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندوں نے بھی دوسری قوموں پراپنی تہذیب کے اثرات پیدا کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ہزاروں برسوں سے اسی طرح ایک نسل سے دوسری نسل، ایک قوم سے دوسری قوم اورایک خطہ سے دوسرے خطے میں پہنچتی رہی۔ تہذیبی عوامل کا منتقل ہونا ایک فطری عمل ہے۔ انہوں نے آریاوں کی آمد سے لے کرعہدِ وسطیٰ کے مسلمانوں اوربرطانوی حکمرانوں تک کا ذکرکیا۔ امیرخسروسے لے کرظفراقبال تک کے شعرا کے نمونے پیش کئے اورمشترکہ تہذیب پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسردینیش کھٹرموجود تھے۔

پروفیسرمحمد یحییٰ صبا نے مشترکہ تہذیب کے علم برداروں کا ذکرکیا اوراُن گنگا جمنی فکرپرروشنی ڈالی۔ ڈاکٹرمحسن نے ہندوستان کی تہذیبی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے سماج کے مثبت پہلوؤں کو سراہا۔ اس موقع پرڈاکٹرپشپندرکمارنے مہمانِ خصوصی عمران حسن، سماجی کارکن اورمقررڈاکٹراحمد امتیازدونوں کا پرخلوص استقبال کیا۔ محمد عمران حسین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ملک کی تہذیبی روایت کوزندہ رکھنے کے لئے اس قسم کی مہم کا حصہ بننا چاہئے۔

تقریب کی صدارت کررہے پرفیسرراکیش کمارپانڈے نے اپنے صدارتی خطبے میں مشترکہ تہذیب کی اہمیت و افادیت اوراس کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے حسرت موہانی کی غزل سنائی۔ نظامت کے فرائض ہندوستان کے مشہورومعروف سیاسی اورسماجی تجزیہ نگاروشعبہ اردوکروڑی مل کالج میں استاد اور اس پروگرام کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر ندیم احمد نے ادا کئے۔ انہوں نے اس طرح کی تقریرکو موثربتاتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی جڑیں اس سرزمین میں اس قدرگہری ہیں کہ کوئی اسے مٹا نہیں سکتا۔ تقریب کے اختتام پرڈاکٹرمجیب احمد خان نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں کالج کے اردو طلباء کے ساتھ ساتھ شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اورریسرچ اسکالربھی شامل تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

18 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

25 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

37 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago