ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔ اس مقابلے کے لئے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، جو سیریز میں 0-1 سے آگے بھی چل رہی ہے۔ وہیں، پہلے میچ میں ہارکا سامنا کرنے والی ٹیم انڈیا کی پلیئنگ 11 میں کچھ تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ جسپریت بمراہ اس میچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں، اس پرابھی بھی تعطل کی کیفیت ہے۔ اس کے علاوہ پلیئنگ الیون میں ایک نئے کھلاڑی کی انٹری ہونا بھی طے ہے۔
ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون پر بڑا انکشاف
ٹیم انڈیا کے اسسٹنٹ کوچ رائن ٹین ڈیشکاٹے نے دوسرے ٹسٹ سے پہلے الیون پر بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے پیرکے روزپریس کانفرنس میں بتایا کہ جسپریت بمراہ اس میچ کے لئے دستیاب ہیں، لیکن ان کی کھیلنے کی تصدیق اگلے 24 گھنٹوں میں کی جائے گی۔ اس کے پیچھے ورک لوڈ مینجمنٹ اورپچ کی صورتحال جیسی وجوہات شامل ہیں۔ دوسری طرف، ٹیم دواسپنروں کے ساتھ میدان پراترنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں کلدیپ یادواورواشنگٹن سندرمیں سے کسی ایک کو موقع مل سکتا ہے۔
اسسٹنٹ کوچ نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟
پہلے ٹسٹ میں لیسسٹر میں ہندوستان کو پانچ وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم کو اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرنی پڑرہی ہے۔ جسپریت بمراہ پر بات کرتے ہوئے رائن ٹین ڈیشکاٹے نے کہا کہ وہ ظاہرطورپرسلیکشن کے لئے دستیاب ہے۔ ہم شروع سے جانتے ہیں کہ وہ پانچ میں سے صرف تین میچ کھیلیں گے۔ اسے گزشتہ ٹسٹ سے ابھرنے کے لئے 8 دن ملے ہیں۔ اگلے میچ پرہم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ ہمیں اگرلگا کہ انہیں اس ٹسٹ میں اتارنے میں فائدہ ہے تو ہم آخری منٹ میں یہ فیصلہ لیں گے۔ فائدہ سے میرا مطلب موسم، پچ اور حالات کے مطابق ہے۔
کتنے اسپنروں کو مل سکتا ہے موقع؟
اس کے علاوہ رائن ٹین ڈیشکاٹے نے کہا کہ اس ٹسٹ میں ٹیم میں دواہم اسپنرشامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو اسپنرکھیلنے کا بہت امکان ہے۔ بس یہ دیکھنا ہے کہ ہم کون سے دو اسپنر کھلاتے ہیں۔ یہ بلے بازی میں زیادہ متبادل شامل کرنے سے بھی جڑا ہوا ہے۔ تینوں اسپنر بہت اچھی گیند بازی کررہے ہیں۔ واشنگٹن کی بلے بازی کے معاملے میں بہتر ہے۔ یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس تال میل کے ساتھ جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…
’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…
اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…
’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں…