ایران کے ساتھ سیز فائر کے بعد اسرائیلی وزیر بنجامن نیتن یاہو کے دوست فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کھل کرایران کی حمایت میں آگئے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف مسلم ممالک پرکئے گئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے بلکہ اس میں مارے گئے افسران کے تئیں تعزیت کا اظہاربھی کیا ہے۔ میکرون نے یہاں تک کہہ دیا کہ اسرائیل کو ایران کے نیوکلیئر پروگرام معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
فرانس کے صدرایمینوئل میکرون نے اتوارکے روزایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے فون پر بات چیت کی۔ مہر نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس دوران فرانس نے ایران کے انٹرنیشنل اٹامک اینرجی ایجنسی (آئی اے ای آئی) یعنی انٹرنیشنل اٹامک اینرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکیا۔ پیزشکیان نے کہا کہ ایران نے یہ فیصلہ اس وجہ سے لیا ہے کیونکہ ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل گراسی نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پرغلط جانکاری دی تھی۔ اسی وجہ سے اسرائیل کو جارحیت کا موقع ملا۔
اسرائیل پر برہم ہوئے فرانس کے صدر مکیرون
مسعود پیزشکیان سے گفتگومیں فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ فرانس کو اسرائیلی حملوں میں ایرانیوں کی شہادت پردکھ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایران سے تعزیت کا اظہارکیا۔ میکرون نے کہا کہ فرانس نے سب سے پہلے ایران پران حملوں کی مذمت کی۔ مہرنیوز کی رپورٹ کے مطابق، پیزشکیان کے ساتھ گفتگومیں میکرون نے بنجامن نیتن یاہوکا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقتدارکے بعد ایران کے ایٹمی حملے میں مداخلت کی کوئی قانونی بنیاد اورحق نہیں ہے۔ میکرون نے کہا کہ فرانس آئی اے ای اے کے قوانین کے نفاذ کے حوالے سے ایران کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ انہوں نے تہران کے ساتھ پیرس کے تعاون کو جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
ہمارے لئے دوہرا پیمانہ اپنایا گیا: ایران
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…