مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچاؤ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’سنگاریڈی، تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے المناک حادثے سے غمزدہ ہوں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’این ڈی آر ایف کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ متاثرین کے خاندانوں سے میری دلی تعزیت ہے، جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘
ابھی تک حادثے کی وجہ واضح نہیں
اس سے قبل دن میں تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسز کے ڈائریکٹر جنرل وائی ناگی ریڈی نے کہا کہ بچاؤ ٹیم اس وقت ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں غیر یقینی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صنعتی ماہرین کے مطابق دھماکہ مائیکرو کرسٹل لائن سیلولوز کی ایئر ہینڈلنگ اور خشک کرنے کے دوران ہوا۔ ناگی ریڈی نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’آج صبح تقریباً 9.48 بجے، سگاچی فارما کمپنی کے ڈرائنگ یونٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے سے آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کل 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
اس دوران تلنگانہ کے وزراء وینکٹ سوامی اور دامودر راجہ نرسمہا نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکٹ سوامی نے کہا کہ فی الحال 12 افراد کی حالت نازک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’فیکٹری انچارج بھی حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…