فائل فوٹو۔
17ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے جنوبی امریکی ملک کے دورے سے پہلے برازیل نے ہندوستان کے ’آکاش‘ فضائی دفاعی نظام کو حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس نے آپریشن سندور کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے آکاش میزائل سسٹم سمیت دیسی نظاموں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد فضائی خطرات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 جولائی سے شروع ہونے والے پی ایم مودی کے آئندہ پانچ ممالک کے دورے کے بارے میں ایک خصوصی بریفنگ میں، وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) پی کمارن نے کہا کہ برازیل کے ساتھ بات چیت میں دفاعی تعاون ایک کلیدی ایجنڈا ہوگا۔ پی ایم مودی 2 جولائی سے 9 جولائی کے دوران گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا دورہ کریں گے۔
دفاعی تعاون کو کیا جائے گا مضبوط
برازیل اور ہندوستان کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے میں پوچھے جانے پر پی کمارن نے کہا کہ ’’دفاعی تعاون، مشترکہ تحقیق اور تربیت کے مواقع پر بات ہونے جا رہی ہے… وہ میدان جنگ میں محفوظ مواصلاتی نظام، آف شور گشتی جہاز، اپنی اسکارپین کلاس آبدوزوں کو برقرار رکھنے کے لیے شراکت داری، آکاش فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے نظام اور گرودا آرٹلری گنوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم 5 سے 8 جولائی تک برازیل میں ہوں گے جہاں وہ ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر چار ممالک کے دوران بھی ان ممالک کے لیڈران کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن کا مقصد اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکیورٹی شراکت داری کو گہرا کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…