قومی

Paresh Rawal Lauds PM Modi’s Leadership: ’’مودی جی کی سب سے بڑی طاقت ہے ان کا بے داغ کردار‘‘، مشہور فلم اداکار پرویش راول نے سردار پٹیل سے کیا پی ایم مودی کا موازنہ

مشہور فلمی ستارے اور سابق بی جے پی ایم پی پریش راول نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی جم کر تعریف کی۔ انھو نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی اصل طاقت ان کا اچھا اور بے داغ کردار ہے۔ پریش راول نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ مودی جی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی خوبیاں ہیں، جنھیں لوگ ’آئرن مین آف انڈیا‘ کہتے ہیں۔

پریش راول نے اپنے پرانے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب گجرات کے اکثر اخبارات مودی جی کے خلاف لکھتے تھے، لیکن لوگ اخبارات پر بالکل بھروسہ نہیں کرتے تھے، کیوں کہ انھیں نریندر مودی پر بھروسہ تھا۔ پریش راول نے کہا کہ ’’جب میں مودی جی سے ملا تو مجھے احساس ہوا کہ وہ صحیح انسان ہیں۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں 2007 کے انتخابات میں ان کے لیے مہم چلاؤں گا۔ میں نے دل سے بات کی اور لوگوں نے میری بات کو سمجھا اور ہم پر بھروسہ کیا۔ ‘‘

پی ایم مودی میں ہیں سردار پٹیل جیسی خوبیاں: پرویش راول

پریش راول نے پی ایم مودی کا موازہ سردار ولبھ بھائی پٹیل سے کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے پورا یقین ہے کہ مودی جی میں سردار پٹیل جیسی بہت سی خوبیاں ہیں۔ وہ ذہین اور تیز ہیں، وہ سخت قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچاتے۔ خدا نے انھیں ایک مضبوط اور سچا کردار دیا ہے۔‘‘

پریش راول نے مزید کہا کہ ایک شہری ہونے کے ناطے ان کا فرض ہے کہ وہ ایسے لیڈر کی حمایت کریں جو ایماندار ہو۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے لیے مودی جی جیسے صحیح شخص کی حمایت کرنا ضروری ہے۔ ان کی سب سے بڑی طاقت ان کا اچھا اور بے عیب کردار ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی مودی جی کو ہرانا چاہتا ہے تو اسے نریندر مودی جیسے ایماندار اور مضبوط شخص سامنے لانا ہوگا۔ ان کے کردار کی طاقت ہر کسی کے دل کو چھو لیتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

10 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

11 hours ago