انٹرٹینمنٹ

Javed Akhtar React Sonam-Muskan Case: سونم-مسکان کیس پر جاوید اخترکا بڑا بیان، کہا- ’’سالوں سے جو مرد عورتوں کے ساتھ‘‘

ان دنوں ہندوستان میں دو قتل سانحہ نے لوگوں میں کافی ناراضگی پیدا کی ہے۔ یہ معاملے مسکان رستوگی اورسونم رگھوونشی سے جڑے ہیں اور دونوں میں ایک بہت مشترک بات تھی کہ دونوں نے اپنے شوہرکا قتل کروایا۔ این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویومیں مشہورنغمہ نگار جاوید اخترنے ان حادثات اورلوگوں کے رددعمل پراپنی رائے رکھی ہے۔

جاوید اختر نے کیا کہا؟

جاوید اخترسے جب ان معاملوں پربات کرنے کوکہا گیا توانہوں نے کہا کہ اس پران کا ملا جلا ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں خواتین نے اپنے شوہرکا قتل کروا دیا اورپورا سماج دہل گیا، لیکن وہی سماج تب خاموش رہتا ہے، جب بہت سی خواتین ہردوسرے دن زندہ جلائی جاتی ہیں یا انہیں ہردن مارا پیٹا جاتا ہے۔ کیا تب سماج اتنا ہی ناراض ہوتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا معاشرہ بہت بے شرم ہے۔ جب دوعورتوں نے قتل کیا توسب حیران رہ گئے، لیکن سالوں سے جو مرد عورتوں کودرد دیتے آرہے ہیں، اس پر کسی کوفرق نہیں پڑتا۔ اگرکسی خواتین نے شادی کے کچھ ہی دن بعد شوہرکا قتل کردیا توکیا آپ نے سوچا کہ کیا وہ شادی اس کی مرضی سے ہوئی تھی؟ کیا کسی چھوٹے شہرکی لڑکی کے لئے شادی سے منع کرنا آسان ہوتا ہے؟

کیا ہوا تھا ان دونوں معاملے میں؟

سونم رگھوونشی معاملے میں 2 جون کو سونم رگھوونشی کی لاش میگھالیہ کے ایک جھرنے کے پاس کھائی میں ملی۔ پولیس جانچ میں پتہ چلا کہ سونم نے اپنےعاشق راج کشواہا کے ساتھ مل کرقتل کی سازش رچی تھی۔ انہوں نے تین لوگوں کوپیسے دے کریہ قتل کروایا۔ یہ سب شادی کے تقریباً دوہفتے کے بعد ہوا، جب وہ ہنی مون پر تھے۔ مسکان رستوگی معاملہ 4 مارچ کو پیش آیا تھا۔ مسکان نے 4 مارچ کواپنے عاشق ساحل شکلا کے ساتھ مل کراپنے شوہرسوربھ راجپوت کا چاقوسے قتل کردیا تھا۔ پھردونوں نے مل کرلاش کے ٹکڑے کئے اورایک سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا تھا۔ ان دونوں حادثوں نے سماج کودہلا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

33 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

50 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago