صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک فیکٹری میں ہوئے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (PMNRF) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک فیکٹری میں آتش زدگی کے المناک حادثے پر گہرا دکھ ہوا، جس میں بہت سے لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘
وہیں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی کے حوالے سے لکھا کہ ’’میں تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک فیکٹری میں آتش زدگی کے واقعہ میں لوگوں کی موت سے غمزدہ ہوں۔ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار کی امدادی رقم دی جائے گی۔‘‘
واضح رہے کہ حیدرآباد کے پسومیلرام میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں آج صبح زبردست دھماکے کی وجہ سے تقریباً 10 مزدوروں کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ضلع سنگاریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…