قومی

PM Modi paid tribute to the heroes of the Santhal rebellion: وزیر اعظم مودی نے ’ہول دِوس‘ پر سنتھال انقلاب کے ہیروز کو پیش کیا خراجِ عقیدت، کہا-ان کی بہادری ملک کے لیے ناقابل فراموش

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ہول دِوس‘ پر سنتھال انقلاب کے ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ تاریخی سنتھال بغاوت کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے آزادی پسند جنگجوؤں، سِدو-کانہو، چاند-بھیرو اور پھولو-جھانو کے ساتھ ساتھ دیگر بہادر قبائلی شہداء کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کیا، جنھوں نے نوآبادیاتی جبر کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں۔

پی ایم مودی نے کہا- ان کی بہادی ملک کو نسل در نسل دیتی رہے گی وطن کی حفاظت کی ترغیب

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہول دِوس ہمیں ہمارے قبائلی معاشرے کی بے مثال ہمت اور حیرت انگیز بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ تاریخی سنتھال انقلاب سے متعلق اس خاص موقع پر میں سِدو-کانہو، چاند-بھیرو اور پھولو-جھانو کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور بہادر مرد اور خواتین کو بھی سلام کرتا ہوں، جنھوں نے غیرملکی حکومت کے مظالم کے خلاف لڑتے ہوئے خود کو قربان کر دیا۔ ان کی بہادری کی داستان ملک کی ہر نسل کو مادر وطن کی عزت نفس کی حفاظت کے لیے ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘

دریں اثنا لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی سنتھال انقلاب کے جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ہول دِوس کے موقع پر ہم ان بہادر قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنھوں نے نے عظیم سِدو اور کانہو کی قیادت میں تاریخی سنتھال ہول بغاوت کا بگل پھونکا۔۔۔اس بغاوت میں ہزاروں قبائلی بھائیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان بہادر شہیدوں کی ہمت اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

ہر سال 30 جون کو منایا جاتا ’ہول دِوس‘

’ہول دِوس‘ ہر سال 30 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1855 کی سنتھال ہول بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے پہلے بڑے قبائلی بغاوتوں میں سے ایک تھی۔ سن 1855 میں جھارکھنڈ (موجودہ سنتھال پرگنہ خطہ) میں، دو سنتھالی بھائیوں نے برطانوی راج، جاگیرداروں اور ساہوکاروں کے استحصال کے خلاف ایک بڑی عوامی بغاوت برپا کی تھی، جسے ’ہول بغاوت‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago