نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں واقع بہارنواس میں آج ایک تاریخی قدم کے تحت بہارحکومت اورایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے درمیان 6 نئے علاقائی ہوائی اڈوں کی تعمیرکے لئے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) پردستخط کئے گئے۔ اس موقع پربہارکے چیف سکریٹری امرت لال مینا اوردہلی میں تعینات بہارکے ریذیڈنٹ کمشنرکُندن کمار(آئی اے ایس) موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی بہارکے ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نیلیش دیورے (آئی اے ایس) نے AAI کے ساتھ MoUs کا تبادلہ کیا۔
حال ہی میں وزیراعلیٰ نتیش کمارکی صدارت میں منعقد ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس منصوبے کومنظوری دی گئی تھی، جس کے تحت مدھوبنی، بیرپور (سپور)، منگر، والمیکی نگر(مغربی چمپارن)، مظفرپوراورسہرسہ میں چھوٹے ہوائی اڈے تعمیرکیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے پہلے مرحلے کے لیے 150 کروڑروپے کی ابتدائی رقم منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت ہرہوائی اڈے کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری امرت لال مینا نے کیا کہا؟
“یہ مفاہمتی یادداشت بہارمیں علاقائی کنیکٹیویٹی کومضبوط کرنے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ یہ ریاست کے ٹرانسپورٹ ڈھانچے کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ترقی اورسرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گی۔”
ریذیڈنٹ کمشنر کُندن کمار نے کیا کہا؟
“نئی دہلی میں واقع بہارنواس آج بات چیت اورہم آہنگی کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ بہارکی علاقائی فضائی سروس کونئی بلندیوں پرلے جائے گا اوراس کے ذریعے مرکزاورریاست کے درمیان تعاون کونئی رفتارحاصل ہوگی۔” یہ اقدام وزیراعظم نریندرمودی کے وِکسِت بھارت وژن اورحکومتِ ہند کی’اُڑان’ (اُڑے دیش کا عام نگری) اسکیم کے مطابق ہے، جس کا مقصد سستی ہوائی سفری سہولیات کے ذریعے دور درازعلاقوں کوجوڑنا ہے۔ بھارت اگلے پانچ سالوں میں مزید 50 ہوائی اڈے شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، تاکہ 2047 تک کل 350 سے زائد ہوائی اڈے فعال ہوسکیں۔ ان مجوزہ ہوائی اڈوں پر19 سیٹرطیارے چلائے جائیں گے، جوبہارکے دورافتادہ علاقوں میں فضائی سفرکی سہولت کوبہتربنائیں گے۔
بہارحکومت کی یہ پہل ریاست میں شمولیتی ترقی کوفروغ دے گی، خاص طورپران اضلاع میں جہاں اب تک ہوائی خدمات دستیاب نہیں تھیں۔ اس کے ذریعہ سیاحت، تجارت اورروزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ریاستی حکومت نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ مستقبل میں مزید ہوائی اڈوں کی تعمیرکے لئے درکاربجٹ مختص کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…
اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…