اسپورٹس

T20 World Cup 2024: ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ، پی سی بی میڈیکل چیف نے دیا استعفیٰ

T20 World Cup 2024 Pakistan Cricket: ٹی-20 ورلڈ کپ سے متعلق ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ اس دوران ہی پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لئے اعلان ہوسکتا ہے۔ تاہم ابھی بھی پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل چیف نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گیند باز کے علاج میں ہوئی تھی تاخیر

پی سی بی میڈیکل چیف ڈاکٹرسہیل سلیم نے تنقید کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دراصل، گزشتہ سال اپریل میں تیزگیند بازاحسان اللہ کوکوہنی میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد گیند باز کے علاج میں تھوڑی تاخیر ہوگئی۔

گیند بازاحسان اللہ کو ان کی حالت کے مطابق، بازآباد کاری عمل بھی نہیں ملی، جس کے سبب میڈیکل چیف کی خامیاں باہرآئیں اوران کی تنقید ہونے لگی، جس کے بعد تین رکنی پینل بناکراس معاملے کی جانچ کی گئی، جس میں پایا گیا کہ ڈاکٹرسہیل سلیم گیند بازکی سرجری کی سفارش کی تھی، جو ان کا جلد بازی بھرا فیصلہ تھا۔ کیونکہ ماہرین کی صلاح کے مطابق فی الحال گیند باز کی سرجری کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

پی سی بی نے بیان جاری کرکے استعفیٰ کا اعلان کیا

پی سی بی کی طرف سے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے ڈاکٹرسہیل سلیم کے استعفیٰ کا اعلان کیا گیا۔ سال 2021 میں سہیل سلیم نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد سال 2023 میں ان کو واپس بلایا گیا تھا۔ اب ان کی دوسری مدت ختم ہوچکی ہے۔ دراصل، گیند باز احسان اللہ اپریل 2023 میں زخمی ہوگیا تھا۔ اس ایک سال کے اندر پی سی بی کے پاس گیند باز کی چوٹ سے متعلق بے حد کم جانکاری تھی۔ جس کے بعد اس موضوع کو سوشل میڈیا پر ملتان سلطانس کے مالک علی تارین نے اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ گیند باز احسان اللہ کے ٹھیک ہونے کے دوران کا خرچ پاکستان کرکٹ نے نہیں بلکہ ملتان سطانس نے اٹھایا تھا۔ تب سے یہ موضوع گرمایا ہوا تھا، جس پر پی سی بی نے نوٹس لیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

57 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago