-بھارت ایکسپریس
Rohit Sharma & Virat Kohli: ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ 11 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ وہیں اس سیریز سے پہلے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی کو بھی افغانستان سیریزمیں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، روہت شرما اوروراٹ کوہلی نے تقریباً ایک سال سے ہندوستان کے لئے ٹی 20 میچ نہیں کھیلے ہیں، لیکن افغانستان سیریزسے واپسی کرسکتے ہیں۔
روہت شرما اور کوہلی کا کھیلنا یقینی
ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں روہت شرما اوروراٹ کوہلی کی واپسی پرمسلسل تعطل برقرارہے۔ لیکن اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو افغانستان سیریزسے دونوں اسٹارکھلاڑیوں کی واپسی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 5 ماہ کے بعد ویسٹ انڈیز اورامریکہ کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا انعقاد کیا جانا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ روہت شرما اور ورراٹ کوہلی کا ورلڈ کپ میں کھیلنا تقریباً طے ہے۔ حال ہی میں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کو بتایا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔
ہندوستان-افغانستان سیریزکا شیڈول کیا ہے؟
قابل ذکرکہ ہندوستانی ٹیم افغانستان کے خلاف 3 ٹی-20 میچوں کی سیریزکھیلے گی۔ اس سیریزکا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں موہالی کے میدان پرآمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد دوسرا ٹی-20 میچ 14 جنوری کو اندورمیں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ہندوستان-افغانستان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری کو بنگلور میں کھیلا جانا ہے۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سیریزمیں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…