بھارت ایکسپریس۔
ایک طرف ٹیم انڈیا اس وقت امریکہ میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دوسری طرف، ملک میں ورلڈ کپ کے علاوہ ٹیم انڈیا کے آئندہ کوچ کی بحث بھی جاری ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کے موجودہ کوچ راہل دراوڑ کی مدت ختم ہو رہی ہے اور ایسے میں بی سی سی آئی نے نئے کوچ کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ اس کے لئے بورڈ نے درخواست تو طلب ہی کی تھیں، لیکن ساتھ ہی کچھ سینئر کھلاڑیوں اورکوچ سے بھی رابطے میں ہے، جس میں سابق سلامی بلے بازگوتم گمبھیرکا نام سب سے اوپر ہے۔ اب اس معاملے میں بی سی سی آئی کے سابق صدراورعظیم کپتان سوربھ گانگولی نے بہت خاص بات کہی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے ہفتہ کے روزیعنی یکم جون کو کولکاتا میں ایک تقریب کے دوران چیف کوچ کے موضوع پر پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔ گانگولی نے ساتھ ہی اپنے بیان سے یہ بھی واضح کردیا کہ ٹیم انڈیا کوغیرملکی کوچ چاہئے یا گھریلو کوچ ہی بہتر ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے گوتم گمبھیرکوکوچ بنائے جانے پربھی اپنی رائے رکھی کہ کیا وہ اس کام کے لئے مناسب امیدوار ہوں گے۔
ہندوستانی کوچ بہتر، گوتم گمبھیراچھا متبادل
بی سی سی آئی کے سابق صدر سوربھ گانگولی نے کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کے لئے ہندوستانی کوچ کے ہی حق میں ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کا ذکربھی کیا اورکہا کہ اگربائیں ہاتھ کے سابق سلامی بلے بازنے اس رول کے لئے اپلائی کیا ہے تووہ ایک اچھے کوچ ثابت ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایکسپرٹس اورسابق کرکٹرگوتم گمبھیرکوالگ الگ رائے دے چکے ہیں، لیکن ایک ٹیم انڈیا کے سابق کپتان، سابق بی سی سی آئی صدراورکوچ کے لئے انٹرویولینے والی سی اے سی کے رکن رہ چکے سوربھ گانگولی کا کھل کران کے نام کی حمایت کرنا بے حد اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
گوتم گمبھیرکا پلڑا بھاری
گوتم گمبھیرکے پاس کوچنگ کا تجربہ نہیں ہے، لیکن بطورمینٹار وہ آئی پی ایل میں مسلسل تین سیزن کام کرچکے ہیں۔ گزشتہ 2 سال وہ لکھنؤسپرجائنٹس سے وابستہ رہے تھے اوراس دوران فرنچائزی نے دونوں بار پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ پھراس سیزن سے پہلے وہ اپنی پرانی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے وابستہ رہے اورٹیم تیسری بارچمپئن بن گئی۔ وہیں لکھنؤسپرجائنٹس اس سیزن میں پلے آف سے چوک گئی تھی۔ ایسے میں گوتم گمبھیرکے حق میں صورتحال بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، آئی پی ایل فائنل کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ بھی کافی دیر تک ان سے بات کرتے ہوئے نظرآئے تھے، جس سے اشارے ملے ہیں کہ گوتم گمبھیر کا کوچ بننا طے ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…