بھارت ایکسپریس۔
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے اعظم خان کو ڈونگرپور معاملے میں رامپور کی اسپیشل ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے 10 سال کی سزا اور 14 لاکھ کے جرمانے کی سزا ملنے سے متعلق سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منصوبہ بند سازش کے تحت پھنسایا گیا اور سزا دی گئی۔ انہوں نے حکومت، پولیس، اتنظامیہ اور میڈیا پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی سچائی سامنے لانے کی کوشش نہیں کی۔ اعظم خان کو ڈونگرپور معاملے میں قصوروار ٹھہرانے کے معاملے پرانہوں نے کہا کہ ڈونگرپور معاملے میں سرکاری زمین پر مکان بنائے گئے، جس میں اعظم خان اور ہمارا کسی کا کوئی رول نہیں ہے۔
ہائی کورٹ سے راحت ملنے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ انصاف کی جیت ہوتی ہے۔ بیٹے عبداللہ اعظم کے دوبرتھ سرٹیفکیٹ کے معاملے میں سات سال کی سزا کاٹ رہیں تزئین فاطمہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بدھ کو جیل سے رہا ہوگئیں۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان، اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ نے 18 اکتوبر، 2023 کو عبداللہ اعظم کے دوبرتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں سات سال کی سزا اور پچاس ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔
کوئی بھی دستاویز فرضی نہیں: تزئین فاطمہ
گزشت 24 مئی کو اس معاملے میں ہائی کورٹ سے تینوں کو راحت مل گئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر تزئین فاطمہ رہا ہوگئیں، لیکن عبداللہ اعظم اور اعظم خان ابھی جیل میں ہی بند ہیں۔ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں تقریباً 8 ماہ بعد جیل سے ضمانت پررہا ہوئیں تنظیم فاطمہ نے کہا کہ کوئی بھی چیز فرضی نہیں ہے۔ ایک غلطی میں سدھارکروانے کی کوشش کی گئی، بلکہ سدھارکروایا بھی گیا ہے۔ جو برتھ سرٹیفکیٹ یہاں بنا تھا، اسے منسوخ کرایا گیا۔ اس کے بعد ہی لکھنؤ سے بنا سرٹیفکیٹ لگایا گیا۔ کوئی بھی چیز اس میں فرضی نہیں ہے۔ سبھی دستاویزمیرے پاس ہیں، وقت آنے پرمیں آپ کو دکھا دوں گی۔
غلط طریقے سے درج ہوئی ایف آئی آر: ڈاکٹر تزئین فاطمہ
ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے کہا کہ سبھی مقدمے جھوٹےاورفرضی لکھے گئے ہیں۔ ایک افسر کے گھر بلاکررات کونصف-نصف گھنٹے پرایف آئی آرلکھوائی گئی، جو جاہل تھے، ان سے دستخط کروائے گئے ہیں۔ میں سرکاری نوکر تھی، میری میٹرنٹی لیو موجود تھی۔ ویڈیو ایویڈنس موجود ہیں، لیکن انہیں نہیں مانا گیا۔ ضمانت پر رہا ہوئی ہوں۔ اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ ہم آخری سانس تک لڑائی لڑیں گ۔ جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے گواہوں کی گواہی کا نوٹس لے کرانہیں سزا دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…