بھارت ایکسپریس۔
یوپی کے غازی پورلوک سبھا سیٹ پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ غازی پور لوک سبھا سیٹ سے انڈیا الائنس اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ یہاں 29 لاکھ 27 ہزار 678 رائے دہندگان اپنا نمائندہ چن کر پارلیمنٹ بھیجیں گے۔ یہاں سے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ غازی پور سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ مرحوم مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری اور بی جے پی امیدوار پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم لڑائی مانی جا رہی ہے۔
افضال انصاری غازی پورلوک سبھا سیٹ سے امیدوار ہیں، لیکن ان کا ووٹ غازی پورسے متصل بلیا لوک سبھا حلقہ کے محمد آباد اسمبلی کے انصاری انٹرمیڈیٹ کالج میں ڈالا گیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ بہت خوش نظرآئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی درجہ حرارت سے متعلق الیکشن کمیشن پر طنز بھی کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اللہ (اوپروالے) سے دعا کی ہے کہ جلد ازجلد موسم ٹھنڈا ہوجائے۔ آپ کو بتادیں کہ افضال انصاری اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے صبح صبح ڈاکٹرایم اے انصاری انٹرمیڈیٹ کالج محمد آباد پہنچ گئے تھے اور وہ آج پہلا ووٹر بننے کے لئے وقت سے پہلے ہی ووٹنگ بوتھ پر پہنچ گئے تھے۔
ووٹ ڈالنے کے بعد کیوں خوش ہوئے افضال انصاری؟
مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری آج پہلا ووٹر بننے کے لئے وقت سے پہلے ہی ووٹنگ سینٹر پر پہنچ گئے تھے۔ تاہم وقت شروع ہونے سے پہلے ان کے بڑے بھائی اور سابق رکن اسمبلی صبغت اللہ انصاری نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران افضال انصاری کو بیٹی نصرت انصاری نے بھی اپنا ووٹ ڈال کر جمہوریت کے سب سے بڑے میلے میں اپنی شراکت داری نبھائی۔ افضال انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے ہر ووٹر کو ایسے ہی خوش ہونا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 4 تاریخ کا انتظار کیجئے۔ انڈیا الائنس کی حکومت آرہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…