Mohammad Rizwan praying during drinks break: پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف 81 رنز سےجیت حاصل کی تھی۔ ہالینڈ نے میچ میں پاکستان کو کڑی ٹکر دی لیکن وہ اس مقابلے کو جیت میں نہیں بدل سکے۔ پاکستان 286 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ ایک وقت ہالینڈ کا اسکور 120 رنز پر دو وکٹوں پر تھا۔ لیکن تجربے سے محروم اس ٹیم کی اننگز ڈگمگا گئی اور پاکستان نے میچ میں جیت حاصل کرلی۔
ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا تھا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک وقت میں ہالینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان مشکل میں دکھائی دیا تھا۔ پاسکتان کے ٹاپ 3 بلے باز 38 کے اسکور پرپولین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد محمد رضوان نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔ رارجان نے سے 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔
رضوان نے ڈرنک بریک کےدوران اداکی نماز
سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ہالینڈ کے خلاف بیٹنگ کے دوران ڈرنک کے وقفے کے دوران نماز ادا کی۔ ویڈیو میں دیگر پاکستانی کھلاڑی ڈرنک کے وقفے کے دوران آرام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ محمد رضوان اپنے پیڈ اور جوتے اتار کر نماز ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت ایکسپریس نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ رضوان کی نماز کی ویڈیو ہالینڈ کے خلاف میچ کی ہے۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ محمد رضوان کو بعض مواقع پر ایسا کرتے دیکھا گیا ہے۔ میچ کی بات کریں تو پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ پاکستانی ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔اس کے بعد ہالینڈ کی ٹیم نے بھی اس ہدف کے تعاقب کی کافی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکافی تھی۔ نیدرلینڈ کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے یہ میچ 81 رنز سے جیت لیا۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…