Online Gaming: جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہفتہ کو دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی یہ 52ویں میٹنگ ہے۔ جی ایس ٹی کونسل ان کے متعلقہ ایس جی ایس ٹی قوانین میں آن لائن گیمنگ کے ٹیکس سے متعلق تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے ریاستوں کی کوششوں کا جائزہ لے گی۔ کونسل کے 51ویں اجلاس میں ان تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ سے پہلے دہلی کی وزیر آتشی نے کہا ہے کہ آن لائن گیمنگ سیکٹر کو دیا گیا ٹیکس نوٹس واپس لینے کا مانگ کی جائے گی۔
آتشی نے کہا کہ آن لائن گیمنگ وہ شعبہ ہے ۔جہاں 50,000 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔ آن لائن گیمنگ کو اسٹارٹ اپ سیکٹر میں ابھرتا ہوا سیکٹر مانا جاتا ہے۔لیکن جی ایس ٹی کونسل نے حال ہی میں ایک فیصلہ لیا اور آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگا دی گی۔ اس صنعت پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔ جی ایس ٹی کونسل نے اس سیکٹر کی کمپنیوں کو گزشتہ چھ سالوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کے لیے نوٹس بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آن لائن گیمنگ سیکٹر کو دیا گیا ٹیکس نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کی مانگ کی جائے گی ۔
آتشی نے اور کیا کہا؟
دہلی کی وزیر نے کہا، دہلی حکومت کی مخالفت کے باوجود، آن لائن گیمنگ انڈسٹری پر 28 فیصد ٹیکس لگایا گیا تھا۔ آج کی میٹنگ میں، میں یہ مسئلہ اٹھانے جا ررہی ہوں اور جی ایس ٹی کونسل سے کہوں گی کہ اس نوٹس کو واپس لئے جائیں۔.
مرکزی وزارت خزانہ نے جاری کیا تھا حکم
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت خزانہ نے حال ہی میں آن لائن گیمنگ، کیسینو اور گھوڑوں کی دوڑ پر ٹیکس کے لیے 28 فیصد جی ایس ٹی کی شرح عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جسے یکم اکتوبر سے لاگو کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔ ترمیم شدہ سنٹرل جی ایس ٹی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سپلائیوں کو لاٹریوں، سٹے بازی اور جوئے کی طرح ‘قابل عمل شرط’ کے طور پر سمجھا جائے گا اور شرط کی پوری قیمت پر 28 فیصد جی ایس ٹی کو لگے گی ۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…