اسپورٹس

Shubman Gill Test Rankings: شبھمن گل نے 15 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا، جوروٹ بھی نمبر-1 کی پوزیشن سے بے دخل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹسٹ رینکنگ کا اعلان کردیا ہے، جس میں شبھمن گل نے 15 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑکر کمال کردیا ہے۔ شبھمن گل نئی آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پرہیں۔ پہلے ٹسٹ میچ کے بعد وہ 21ویں مقام پرتھے اوردوسرے ٹسٹ کے بعد وہ اب چھٹے نمبرپرہیں۔ وہیں دنیا کے نمبر-1 بلے بازکی کرسی پراب ہیری بروک نے قبضہ کرلیا ہے۔ جوروٹ نمبر-1 سے پھسل کر نمبر-2 پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔

شبھمن گل کوملا طوفانی بلے بازی کا انعام

 شبھمن گل انگلینڈ دورے پرجب آئے تونقاد ان کی تکنیک پرسوال اٹھا رہے تھے۔ گل نے پہلے ہی ٹسٹ میں سنچری لگاکرنقادوں کا منہ بند کر دیا۔ پہلے ہی ٹسٹ میں سنچری لگاکرحالانکہ وہ ٹسٹ ہندوستان ہارگیا۔ اس کے بعد شبھمن گل نے ایجبسٹن میں کمال کیا اورانہوں نے پہلی اننگ میں ڈبل سنچری لگائی اوردوسری اننگ میں ان کے بلے سے ٹرپل سنچری نکلی۔ ایجبسٹن ٹسٹ میں انہوں نے 430 رن بنا ڈالے اوراسی کارکردگی کی بدولت وہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبرپرہیں۔ شبھمن گل کی ریٹنگ پوائنٹ 807 ہوگئی ہے۔

ہیری بروک نمبر-1،  ٹاپ-5 میں جیسوال نے بنائی جگہ

ہیری بروک کی بات کریں تو انگلینڈ کے اس کھلاڑی نے پہلے ٹسٹ میں 99 اور دوسری اننگ میں شاندار سنچری لگائی، جس کے بعد وہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگئے ہیں۔ جو روٹ دونوں ٹسٹ میں ناکام رہے، یہی وجہ ہے کہ وہ نمبر-1 کی پوزیشن پرقابض نہیں رہ پائے ہیں۔ دوسرے بلے بازوں کی بات کریں توکین ولیمسن تیسرے مقام پرہیں۔  ہندوستانی بلے بازیشسوی جیسوال چوتھے اوراسٹیواسمتھ پانچویں نمبرپرہیں۔

شبھمن گل ونڈے کے بعد ٹسٹ میں بھی حاصل کرنا چاہیں گے یہ مقام

شبھمن گل چھٹے نمبرپرپہنچ گئے ہیں جبکہ ٹینمبا باؤما ساتویں نمبر پرہیں۔ رشبھ پنت نے سیریزمیں اچھی کارکردگی پیش کی ہے، لیکن وہ ایم مقام پھسلتے ہوئے آٹھویں نمبرپرہیں۔ انگلینڈ کے جیمی اسمتھ 16 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ کرٹاپ-10 میں آچکے ہیں۔ اب لارڈس ٹسٹ شروع ہونے والا ہے اوراس میچ میں رن بنانے والے کھلاڑی ٹسٹ رینکنگ میں پھربڑی تبدیلی کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شبھمن گل اور کتنا آگے جا پاتے ہیں کیونکہ ان کا ہدف تونمبر-1 بلے بازبننا ہی ہوگا۔ ونڈے کرکٹ میں تویہ کرسی ان کے پاس ہے، کیا ٹسٹ میں ایسا ہوپائے گا؟

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago