بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی 16 دسمبرکوصرف ہتھکڑی پہن کرایک دہشت گرد کے طورپرہی واپس آسکتی ہیں۔ وزیرخارجہ ہمایوں کبیرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ دہشت گردی کا صرف ایک ہی شکل جانتے ہیں، شیخ حسینہ کی طرف سے بنائے گئے عوامی دہشت گردی۔ وہ ایک قصوروارمجرم ہیں اوربھگوڑی دہشت گرد ہیں۔
وزیرخارجہ ہمایوں کبیرنے کہا کہ اپنی اندرونی بے چینی کی وجہ، پیسے دے کریا لوگوں کوکام پررکھ کروہ کچھ بھی چھپوا سکتی ہیں۔ حالانکہ حقیقت اورخواہش دوالگ الگ چیزیں ہیں۔ آپ کوان کے درمیان کا فرق سمجھنا ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی دہشت گرد کوحوالگی کے علاوہ کسی اور طریقے سے واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ وہ سوتے وقت برے خواب دیکھتی ہوں، جیسے ’میں واپس بنگلہ دیش جا رہی ہوں یا میں ہوائی جہاز سے واپس لوٹ رہی ہوں۔‘
بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ
شیخ حسینہ نے اپنی واپسی سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سے بنگلہ دیش میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس ماہ کی شروعات میں جب انہوں نے نیا پاسپورٹ اوردیگردستاویزمانگے تب سے وہاں تشدد بھی بڑھ گیا ہے۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش حکومت سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ ان کی واپسی کے لئے جہازبنگلہ دیش ایئرلائنس کا انتظام کریں اورضروری کاغذات دستیاب کرائیں۔ شیخ حسینہ کی گزارش کوخارج کرتے ہوئے ہمایوں کبیرنے کہا، ’’نہیں، وہ کوئی عام کمرشیل مسافرنہیں ہیں۔ انہیں صرف ہتھکڑی لگاکریا سخت نگرانی میں ہی واپس لایا جاسکتا ہے۔‘‘
شیخ حسینہ کے دستاویز کردیئے گئے منسوخ
آپ کو بتا دیں کہ سال 2024 میں بغاوت کے بعد جب شیخ حسینہ دہلی بھاگ گئی تھیں، تب ان کے دستاویزمنسوخ کردیئے گئے تھے۔ حالانکہ حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسے بھارت سے حوالگی کے ذریعہ ہی واپس لایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال، بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طالب علم کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دینے پرانہیں غیرحاضری میں موت کی سزا سنائی تھی۔ شیخ حسینہ نے الزامات کو خارج کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، احتجاج کے دوران تقریباً 1,400 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
گزشتہ سال بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت…
ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے حال ہی میں ’لار‘ کے استعمال پرپابندی ہٹائے جانے کی…
امت شاہ نے کہا کہ جب بی جے پی اور اکالی دل ایک ساتھ آرہے…
اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم نے ایس پی اور کانگریس کے درمیان…
پنجاب اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے بی جے پی اورشرومنی اکالی دل کا 6 سال…
شکایت میں کہا گیا ہے کہ فلم میں تاڑکا اور خر-دوشن کی راکشسی فوج کے…