بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسین۔
نئی دہلی: کیا بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ وطن واپسی کی پوری تیاری کرچکی ہیں؟ کیا انہوں نے واپسی کی تاریخ بھی طے کرلی ہے؟ ان سوالوں کا جواب منگل کو ان کی پارٹی نے دیا۔ بنگلہ دیش عوامی لیگ نے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ شیئر کی ہیں، جن میں ’16 دسمبر کو آرہی ہیں ’جن نیتا‘ اور ’جے بنگلہ‘ لکھا گیا ہے۔
عوامی لیگ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے واپسی کے اشارے
بنگلہ دیش عوامی لیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیخ حسینہ کی تصویر کے ساتھ بنگلہ زبان میں لکھا، ’’16 دسمبر طے، تیار رہو بنگلہ دیش، جے بنگلہ۔‘‘ ایک دوسری پوسٹ میں عوام کو بتایا گیا، ’جن نیتا‘ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش پہنچ رہی ہیں۔‘‘
16 دسمبر بنگلہ دیش کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل
16 دسمبر کا دن بنگلہ دیش کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ 16 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف جنگ آزادی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ مکتی باہنی بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی تنظیم تھی۔
16 دسمبر کو وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی
منگل کو کی گئی ان پوسٹوں سے پہلے خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بھی ان کی وطن واپسی کی تاریخ سے متعلق خبر دی تھی۔ ان کے ترجمان سید مزمل علی کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ شیخ حسینہ 16 دسمبر کو اپنے ملک واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں طارق رحمان کی حکومت سے طیارہ بھیجنے کی درخواست بھی کی ہے۔ وہ سرکاری فضائی کمپنی ’بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز‘ کی پرواز سے وطن واپس آنا چاہتی ہیں۔
ان کے ترجمان سید مزمل علی نے اپنے بیان میں کہا، ’’چونکہ 5 اگست 2024 کو شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے ایک طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا، اس لیے اب وہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ دہلی سے ڈھاکہ تک ان کے فضائی سفر کا انتظام کیا جائے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’آئینی اصولوں کے خلاف حالات میں انہیں جلاوطنی پر مجبور کیے جانے کے بعد اب حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ 16 دسمبر کو ’یوم فتح‘ پر ان کی بنگلہ دیش واپسی کو ممکن بنائے۔‘‘ تاہم، بنگلہ دیش کی حکومت نے پھر واضح کیا ہے کہ انہیں صرف حوالگی کے عمل کے ذریعے ہی واپس لایا جا سکتا ہے۔
بغاوت کے بعد ملک چھوڑنا پڑا تھا
گزشتہ کئی ماہ سے شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ انہوں نے مختلف پلیٹ فارم کے ذریعے بنگلہ دیش واپس آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یہ پہلی بار ہے جب 79 سالہ شیخ حسینہ کی جانب سے وطن واپسی کی کوئی مقررہ تاریخ سامنے آئی ہے۔ بغاوت کے بعد ملک چھوڑنے کے چند ہی ماہ کے اندر ان کے دستاویزات منسوخ کردیے گئے تھے۔
بنگلہ دیشی عدالت نے سنائی تھی سزائے موت
گزشتہ سال بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کے معاملے میں شیخ حسینہ کو قصوروار قرار دیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں ہی انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ حالانکہ، شیخ حسینہ نے ان الزامات کو پوری طرح مسترد کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے حال ہی میں ’لار‘ کے استعمال پرپابندی ہٹائے جانے کی…
امت شاہ نے کہا کہ جب بی جے پی اور اکالی دل ایک ساتھ آرہے…
اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم نے ایس پی اور کانگریس کے درمیان…
پنجاب اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے بی جے پی اورشرومنی اکالی دل کا 6 سال…
شکایت میں کہا گیا ہے کہ فلم میں تاڑکا اور خر-دوشن کی راکشسی فوج کے…
یوپی اسمبلی الیکشن 2027 کے لئے سماجوادی پارٹی کو 26 سیٹوں کی پیشکش کی گئی…