اسپورٹس

IND vs NZ: وانکھیڑے اسٹیڈیم کے شیر ثابت ہوئے شبمن گل، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری بنانے سے چوک گئے

 وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جہاں پچ پر کھیل کے پہلے ہی دن سے اسپنروں کو مدد مل رہی تھی، اس مشکل پچ پر ہندوستانی اوپنر شبمن گل نے جس طرح کی اننگز کھیلی اس کی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ اس میچ میں شبمن گل نے ہندوستان کے لیے ایک اہم اننگز کھیلی، لیکن وہ سنچری سے محروم رہے، جس کے وہ حقدار تھے۔ شبمن گل کے علاوہ رشبھ پنت نے بھی کیوی ٹیم کے خلاف اپنا دم  دکھایا اور نصف سنچری (60 رنز) بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنانے سے چوک گئے شبمن گل

ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کرنے والے شبمن گل کو اعجاز پٹیل نے کیچ آؤٹ کیا۔ انہوں نے اس اننگز میں بھارت کی جانب سے شاندار 90 رنز بنائے اور اس دوران انہوں نے 146 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکا اور 7 چوکے بھی لگائے۔ اگر شبمن گل اپنی سنچری مکمل کر لیتے تو یہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ان کے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہوتی اور ان کے مجموعی ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کی چھٹی سنچری بھی ہوتی۔

یہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں شبمن گل کا اب تک کا بہترین اسکور بھی ثابت ہوا۔ شبمن گل اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر میں تیسری بار 90 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما 18 رنز بنا کر اور سرفراز خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یشسوی جیسوال نے پہلی اننگز میں 30 رنز بنائے، جب کہ رویندرا جدیجا نے 14 رنز کا تعاون دیا۔

شبمن گل کے ساتھ  ایسا  چوتھی بار ہوا ہے

ہندوستان کی طرف سے 25 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار نائن ٹیز پر آؤٹ ہونے کے معاملے پر شبمن گل نے وراٹ کوہلی کی برابری کرلی ، اس عمر میں وراٹ کوہلی چار بار نائن ٹیز پر آؤٹ ہوئے تھے اور  شبمن گل کے ساتھ  ایسا  چوتھی بار ہوا ہے ، 25 سال کی عمر میں سب سے زیادہ بار نائن ٹیز پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رشبھ پنٹ ہیں ،ان کے ساتھ 6 بار  ایساہو چکا ہے۔

25 سال کی عمر میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ نائنٹیز پر آؤٹ ہونے والے  کھلاڑی

6 – رشبھ پنت

5 – سچن تندولکر

5 – راہول ڈریوڈ

4 – وراٹ کوہلی

4 – شبھمن گل

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

56 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago