مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اسپتال کے بیڈ سے خون صاف کرنے پر مجبور کیا گیا۔ خبر ہے کہ اسی بیڈ پر اس کے شوہر کی موت ہوئی تھی ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں حاملہ خاتون کو بیڈکے ہر طرف سےصاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، وہاں کھڑی ایک نرس اسے ہدایت دے رہی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بیڈکو مکمل طور پر صاف ہو۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے ایک ہاتھ میں خون آلود کپڑا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ سے ٹشو سے بیڈ صاف کر رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ قبائلی اکثریتی ضلع ڈنڈوری کے لال پور گاؤں میں ایک طویل عرصے سے چل رہے زمینی تنازعہ میں جمعرات کو چار لوگوں – ایک باپ اور اس کے تین بیٹوں کو گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے باپ اور اس کا ایک بیٹا موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جب کہ دو دیگر شیوراج اور رام راج کو علاج کے لیے گداسرائے ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔
شیوراج کی یہاں علاج کے دوران موت ہوگئی اور اس کی حاملہ بیوی کو مبینہ طور پر اسپتال کے بیڈ کو صاف کرنے پر مجبور کیا گیا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہاں عملہ موجود تھا اور خاتون کو بیڈ صاف کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔
افسر نے پورے معاملے پر وضاحت دی
NDTV نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ”چار لوگوں کو جمعرات کو زمین کے تنازعہ کے دوران گولی مار دی گئی تھی اور ان میں سے دو کو ہیلتھ سنٹر لایا گیا تھا”۔ مرنے والے شخص کی بیوی نے ہمیں بتایا کہ اسے بیڈسے خون صاف کرنے کے لیے کپڑے کی ضرورت تھی تاکہ وہ خون بہنے کی مقدار کو بطور ثبوت استعمال کر سکے۔ اسے بیڈ صاف کرنے کو نہیں کہا گیا۔ “مجھے اس خاتون یا اس کے خاندان کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔”
آپ کو بتاتے چلیں کہ فائرنگ کے واقعے میں گڈاسرائے پولیس نے سات افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اب تک کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…