اسپورٹس

Shreyas Iyer scored a half-century: کوہلی کےبعد شیرس ائیر نے بھی لگائی ففٹی، ٹیم انڈیا آسانی کے ساتھ پہنچی جیت کے قریب

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور  پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔  اس کے بعد کوہلی اور شیرس ائیر کے درمیان شاندار شراکت داری شروع ہوئی اور اچھی پارٹنرشپ کے نتیجے میں ٹیم انڈیا جیت کی طرف آسانی سے رواں دواں ہے،البتہ اس سفر میں شیرس ائیر نے کامیاب ففٹی بھی اپنے ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انہوں نے62گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی ہے۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

32 minutes ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

57 minutes ago