اسپورٹس

Kohli scored a half-century: ویراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی،ایک اور عالمی ریکارڈ کیا اپنے نام

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور  پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔ فی الحال میدان پر ویراٹ کوہلی ڈٹے ہوئے ہیں اور شہرس ایئر ساتھ نبھا رہے ہیں ۔اچھی بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی نے اپنا نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔انہوں نے 62 گیندوں پر4چوکے کی مدد سے پچاس رنز بنائے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کے خلاف اکثر ویراٹ کوہلی کا بلہ آگ اگلتا ہی رہا ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،کوہلی ففٹی بناکر میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ویراٹ کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے، تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ میں حارث رؤف کی گیند پر چوکا لگانے کے بعد یہ تاریخی ریکارڈ کیا۔ ویراٹ، جو روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعدمیدان میں آئے، شروع سے ہی مکمل  جارحانہ تیور میں نظر آرہے ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago