اسپورٹس

Shubman Gill Out: ٹیم انڈیا کو لگا دوسرا بڑا جھٹکا،روہت کے بعد شبھمن گل بھی آوٹ،ابرار احمد نے کیا کلین بولڈ

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور  پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔ فی الحال میدان پر ویراٹ کوہلی ڈٹے ہوئے ہیں اور شہرس ایئر ساتھ نبھا رہے ہیں ۔ ٹیم انڈیا کا اسکور19 اوور کے بعد 107 سے آگے نکل چکا ہے۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

3 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

4 hours ago