اسپورٹس

IPL 2024: پنجاب کنگز کے خلاف جیت کے باوجود ہاردک پانڈیا کو لگا جھٹکا ، لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا گیا

ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کے خلاف سنسنی خیز جیت درج کی۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو 9 رنز سے شکست دی۔ ساتھ ہی اس جیت کے بعد ممبئی انڈینس پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب ممبئی انڈینس کے 7 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ تاہم پنجاب کنگز کے خلاف جیت کے باوجود ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل، ہاردک پانڈیا پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الزام ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر لگا۔

پنجاب کنگز کے خلاف ممبئی انڈینز کے گیند باز مقررہ وقت میں اپنا اوور مکمل نہ کر سکے۔ جس کے بعد الزام ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر آگیا ہے۔ اب ہاردک پانڈیا کو 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تاہم ممبئی انڈینز کے لیے یہ اچھی بات تھی کہ وہ پنجاب کنگز کے خلاف جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس جیت کے بعد ممبئی انڈینس نے پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ اب تک ممبئی انڈینز نے 3 میچ جیتے ہیں، لیکن 4 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ممبئی انڈینز کو سیزن کی تیسری جیت

آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ممبئی انڈینز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے لیے سوریہ کمار یادو نے 53 گیندوں پر سب سے زیادہ 78 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ روہت شرما نے 36 رنز بنائے۔ وہیں تلک ورما نے آخری اوورز میں 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح ہاردک پانڈیا کی ٹیم 9 رنز سے جیت گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago