اسپورٹس

Sediqullah Atal: افغان بلے باز نے کر دیا کمال، ایک اوور میں لگا دئے 7 چھکے، اس بھارتی کھلاڑی کی کر دی برابری

Sediqullah Atal: افغانستان کے بلے باز صدیق اللہ اتل نے ڈومیسٹک لیگ میں کمال کر دیا۔ انہوں نے ایک اوور میں چھ نہیں بلکہ سات چھکے لگا کر اپنا پرچم لہرایا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 21 سالہ افغان بلے باز صدیق اللہ اتل نے کابل پریمیئر لیگ میں بولر عامر زازئی کو ایک اوور میں سات چھکے مارے۔ لیگ کے 10ویں میچ میں شاہین ہنٹرز اور اباسین ڈیفنڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہین ہنٹرز کی ٹیم صرف 16 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ خراب آغاز سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ٹیم ہار جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس ٹیم کے ڈیشنگ بلے باز صدیق اللہ اتل نے طوفانی سنچری اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

صدیق اللہ اتل نے 19ویں اوور میں کھیلی یادگار اننگ

شاہین ہنٹرز کی ناقص شروعات نے صدیق اللہ اتل کو بالکل بھی مایوس نہیں کیا اور وہ 20 اوورز کے اختتام تک کھیلتے رہے۔ صدیق اللہ نے 56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 118 رنز کی ناقابل شکست تاریخی اننگ کھیلی۔ انہوں نے میچ کے 19ویں اوور میں کمال کیا۔ اباسین ڈیفنڈرز کے بولر عامر زازئی یہ اوور کروانے آئے۔ زازئی نے 19ویں اوور کی پہلی گیند ہی نا بال کرائی جس پر صدیق اللہ اتل نے چھکا لگایا۔ اس کے بعد زازئی نے اوور کی تمام 6 گیندیں درست انداز میں پھینکیں اور صدیق اللہ نے ہر گیند پر ایک چھکا لگایا۔ اس طرح زازئی نے اپنے 19ویں اوور میں مجموعی طور پر 48 رنز دیے۔

صدیق اللہ اتل نے کی رتوراج گائیکواڑ کی برابری

افغان بلے باز صدیق اللہ اتل نے اس یادگار اننگ سے بھارتی ٹیم کے بلے باز رتوراج گائیکواڈ کی برابری کر دی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال وجے ہزارے ٹرافی میں گائیکواڑ نے لگاتار سات چھکے لگائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی گائیکواڑ نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنا لی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

4 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

10 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

36 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

44 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

1 hour ago