قومی

Finding temple in every mosque will cost the BJP dearly: ہر مسجد میں مندر تلاش کرنے  کا سلسلہ  بی جے پی کو مہنگا پڑے گا:سوامی پرساد موریہ

بدری ناتھ دھام مندر پر سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی موریہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ تاہم، احتجاج کے بعد بھی سوامی پرساد موریہ بیان سے باز آتے نظر نہیں آرہے ہیں اور اب انہوں نے اسی معاملے پر نیا بیان دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہر مسجد میں مندر تلاش کرنے  کا سلسلہ  بی جے پی کو مہنگا پڑے گا۔ایسا کریں گے تو لو گ ہرمندر میں بدھ مذہب کی خانقاہیں تلاشیں گے۔ موریہ نے کہا کہ تاریخی شواہد، حقائق اور گواہ اس بات کا پختہ ثبوت ہیں کہ تمام ہندو ں کے بڑی عبادت گاہیں ہیں وہ  سب بدھ خانقاہوں پر بنائی گئی ہیں۔ سوامی پرساد موریہ نے کہا، بدریناتھ آٹھویں صدی کے آغاز تک بدھ مت کی خانقاہ تھی۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی  نے کی مذمت

سوامی پرساد موریہ کی جانب سے بدری ناتھ مندر کو بدھ خانقاہ بتانے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اتراکھنڈ کے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ اس کا جواب موریہ نے بھی دیا ہے۔ موریہ کا جواب جاننے سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ سی ایم دھامی نے کیا کہا۔ وزیراعلیٰ  دھامی نے کہا تھا کہ بدری ناتھ دھام پوری دنیا کے لیے عقیدہ کا مرکز ہے۔ سوامی پرساد موریہ کا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔ جس اتحاد کا وہ حصہ ہیں اس میں اس کا ایسا بیان دینا فطری ہے۔

سی ایم دھامی کے بیان پر سوامی پرساد موریہ کا پر پلٹ وار

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے بیان پر،سوامی پرساد موریہ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم دھامی نے کہا ہے کہ ہم نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ میں اتراکھنڈ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہر ایک کا ایمان اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کا ایمان ہے تو دوسرے مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کا بھی ایمان ہے۔ اگر آپ کو اپنے ایمان کی فکر ہے تو آپ کو دوسروں کے ایمان کی بھی فکر کرنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

13 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

42 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago