اسپورٹس

IPL 2024: آندرے رسل نے کی چندرکانت پنڈت کی حمایت، ڈیوڈ ویز نے ‘انتہائی سخت’ کوچ قرار دیا تھا

بنگلورو: تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل نے جمعرات کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت کی حمایت کی، جن کی کوچنگ کے انداز کو ٹیم کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز نے ‘انتہائی سخت’ قرار دیا تھا۔ ویز اب نمیبیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے کے آر ٹیم کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑی گزشتہ سال آئی پی ایل کے دوران پنڈت کے سخت کام کرنے کے انداز سے ناراض تھے۔ کے کے آر کے کور گروپ کا ایک لازمی حصہ جمیکا کے رسل کی رائے حالانکہ ­ویز سے مختلف ہے۔

رسل نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف آئی پی ایل میچ کے موقع پر یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہم گزشتہ سال سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ پہلی بار کسی کوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ ان کی سوچ اور نقطہ نظر کے مطابق ہوں۔ رولز تو ہونے چاہئیں۔ ہم پیشہ ور ہیں۔ اس لئے، ہم شکایت نہیں کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ میں اس فرنچائز کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ وہ حیرت انگیز کام کر رہا ہے اور ہم اچھا کر رہے ہیں۔

برینڈن میک کولم کے 2022 میں انگلینڈ کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پنڈت نے KKR میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ہندوستانی کرکٹ کی دنیا میں ایک نظم و ضبط رکھنے والے شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ویز نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا، “وہ (پنڈت) ہندوستان میں ایک بہت ہی لڑاکا قسم کے کوچ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس قسم کی چیزوں کے بارے میں بہت سخت، بہت نظم و ضبط والے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: ختار انصاری نے دنیا کو کہا الوداع ، جیل میں پڑا دل کا دورہ

انہوں نے کہا، “کبھی کبھی فرنچائز کرکٹ میں، جب آپ کے پاس دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی ہوتے ہیں، تو انہیں اپنے رویے، لباس اور دیگر چیزوں کے حوالے سے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسی حالت میں یہ مشکل تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago