انگلینڈ نے صرف 33 رنوں پرہندوستان کے 3 وکٹ گراکر راج کوٹ ٹسٹ میں اپنے جشن منانے کا پورا انتظام کرلیا تھا، لیکن جب تک کریز پرروہت شرما کھڑے ہوں، بھلا یہ کیسے ممکن تھا۔ راج کوٹ کی پچ پرروہت شرما اپنی ٹیم کی طرف سے چٹان بن کرکھڑے ہوگئے۔ انہوں نے ایسا قدم جمایا کہ انگلینڈ کے گیند بازوں کے لئے اسے اکھاڑ پانا مشکل ہوگیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نہ صرف ہندوستان کی بکھرتی ہوئی اننگ پرلگام لگی بلکہ ٹسٹ کرکٹ میں 10 اننگوں کے انتظارکے بعد روہت شرما کے بلے سے شانداری سنچری بھی نکلی۔
روہت شرما نے راج کوٹ کے میدان پراپنی پہلی سنچری لگائی۔ راج کوٹ میں ٹسٹ سنچری لگانے والے روہت شرما اوورآل 10ویں اور ہندوستان کے چھٹے بلے باز ہیں۔ روہت شرما نے آخری ٹسٹ سنچری گزشتہ سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لگائی تھی۔ اس کے بعد یہ 11ویں ٹسٹ اننگ ہے، جس میں روہت شرما کے بلے سے سنچری نکلی ہے۔
راج کوٹ میں روہت شرما کا جلوہ
روہت شرما نے راج کوٹ ٹسٹ میں 157 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی سنچری میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل رہے۔ یہ انگلینڈ کے خلاف روہت شرما کی تیسری ٹسٹ سنچری ہے، جو کہ 3 سال کے وقفے کے بعد ان کے بلے سے نکلی ہے۔ یہ ان کے ٹسٹ کیریئر کی 11ویں سنچری بھی ہے۔
جڈیجہ کے ساتھ روہت شرما کی بڑی شراکت
روہت شرما نے راج کوٹ میں سنچری اننگ کے دوران رویندرجڈیجہ کے ساتھ مل کربڑی شراکت بھی کی۔ اس ہمالیائی شراکت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم جوایک وقت بیک فٹ پرآگئی تھی، اب مقابلے میں فرنٹ فٹ پرنظرآرہی ہے۔
روہت شرما نے سوربھ گانگولی کو چھوڑا پیچھے
روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف راج کوٹ میں صرف سنچری ہی نہیں لگائی یا بڑی شراکت داری نہیں کی۔ انہوں نے ایک معاملے میں سوربھ گانگولی کو پیچھے بھی چھوڑا ہے۔ روہت شرما راج کوٹ کی سنچری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سوربھ گانگولی کو پانچویں نمبرپردھکیل دیا ہے۔ روہت شرما سے آگے اس لسٹ میں اب صرف سچن تندولکر، وراٹ کوہلی اورراہل دراوڑ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…