قومی

Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو جموں وکشمیر میں لگا بڑا جھٹکا، فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان

اترپردیش میں جینت چودھری اورپنجاب میں بھگونت مان کے بعد اب جموں وکشمیر میں انڈیا الائنس کوایک اور جھٹکا لگا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیرکی سبھی 5 لوک سبھا سیٹوں پراکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیا الائنس کی شروعات سے ہی فاروق عبداللہ کو الائنس کی میٹنگ میں دیکھا گیا ہے، لیکن ان کے اچانک لئے گئے اس فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

انڈیا الائنس کو مغربی بنگال، پنجاب اوردہلی میں پہلے ہی ترنمول کانگریس اورعام آدمی پارٹی نے جھٹکا دے دیا ہے جبکہ بہارمیں نتیش کمار انڈیا الائنس کو چھوڑ کراین ڈی اے الائنس میں شامل ہوچکے ہیں۔ اترپردیش میں بھی سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان بات بنتی ہوئی نہیں نظرآرہی ہے۔ وہیں جینت چودھری کی آرایل ڈی این ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ایسے میں فاروق عبداللہ کا یہ فیصلہ انڈیا الائنس کو مزید کمزور کردے گا۔

دہلی میں کانگریس-عام آدمی پارٹی میں زبردست اختلاف

عام آدمی پارٹی نے پولیٹیکل افیئرس کمیٹی (پی اے سی) میٹنگ کے بعد کانگریس کو دہلی میں ایک سیٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورتنظیمی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے کہا کہ دہلی میں کانگریس کو ہم ایک سیٹ کی تجویز پیش کرتے ہیں اورعام آدمی پارٹی 6 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ انڈیا الائنس میں کانگریس کی سیٹوں کی تقسیم میں تاخیرسے متعلق سندیپ پاٹھک نے کہا، ”جب دہلی الائنس میں آئے تو اپنے مفاد میں سوچنے کی منشا نہیں تھی۔ ہم ایمانداری اورلگن سے الائنس کے ساتھ ہیں، لیکن انڈیا بلاک کا مقصد الیکشن لڑنا ہے اور ملک کو نیا متبادل دینا ہے۔ وقت سے امیدواروں کا اعلان کرنا، مہم کی حکمت عملی طے کرنا بھی الائنس میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  UP Politics: اکھلیش یادو سے ناراض پلوی پٹیل نے لیا بڑا فیصلہ، راہل گاندھی کے ساتھ آئیں گی نظر

یوپی، بنگال اورآسام میں بھی نہیں بن رہی ہے بات

حال ہی میں عام آدمی پارٹی نے آسام کی تین لوک سبھا سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اترپردیش میں اکھلیش یادو کانگریس کو 80 سیٹوں میں سے 11 سیٹیں دینے کی بات کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی ممتا بنرجی اکیلے الیکشن لڑنے کی بات کہہ چکی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ انڈیا الائنس کتنے دنوں تک مزید ٹک پاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

4 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

37 minutes ago