انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کھیل رہی دہلی کیپٹلس ٹیم کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کو معطل کردیا گیا ہے۔ رشبھ پنت پرراجستھان رائلس کے خلاف میچ میں دہلی کیپٹلس کے سلواوورریٹ کی وجہ سے ایک میچ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں رشبھ پنت پر30 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پرآئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ایک میچ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ دراصل، رشبھ پنت کی ٹیم نے راجستھان رائلس کے خلاف انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ نمبر56 کے دوران سلواوورریٹ کے تحت گیند بازی کی تھی۔ یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 7 مئی 2024 کو ہوا تھا۔
دراصل، رشبھ پنت نے کم ازکم اوور ریٹ (منیمم اوورریٹ) سے متعلق آفینس کے تحت آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت رشبھ پنت کی ٹیم کا اس سیزن میں یہ تیسرا جرم تھا، اس لئے رشبھ پنت پر30 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا اورایک میچ کے لئے پابندی لگا دی گئی۔ اب امپیکٹ پلیئرسمیت پلیئنگ الیون کے باقی کھلاڑیوں پرانفرادی طورپر12 لاکھ روپئے یا ان کی متعلقہ میچ فیس کا 50 فیصد، جوبھی کم ہوجرمانہ لگایا گیا ہے۔
آئی پی ایل میں ایسے لگتا ہے سلواوورریٹ ہونے پرجرمانہ
آئی پی ایل کی سلواوورریٹ سے متعلق ضابطہ اخلاق کے تحت اگرکسی ٹیم کے کپتان سے پہلا جرم ہوتا ہے تو اس پر12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ اگرکسی آئی پی ایل سیزن میں دوسری باراس کپتان سے سلواوور ریٹ کا جرم ہوتا ہے، تو24 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ اگرتیسری بارغلطی ہوئی، توکپتان پرایک میچ کی پابندی لگائی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…