جموں و کشمیر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعہ کی رات جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ عہدیداروں نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے دیر رات پاکستان سے ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی اور تقریباً 24 گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون واپس پاکستانی سرحد پر چلا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح رام گڑھ سیکٹر کے نارائن پور میں تلاشی مہم شروع کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون نے کوئی ہتھیار یا منشیات تو نہیں گرائے ہیں۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے دیا منہ توڑ جواب
اس سے پہلے بھی بی ایس ایف کے جوانوں نے پاک رینجرز کی اس مذموم کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے پاکستانی ڈرون کو پیچھے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ لیکن پاکستان بار بار کی توہین کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…