اسپورٹس

Rajasthan suffers a big blow before the start of IPL: آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے راجستھان کو بڑا دھچکا، سنجو سیمسن کی فٹنس پر اٹھے سوال

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے سے کچھ ہی دن قبل راجستھان رائلس کی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق راجستھان رائلس کے کپتان سنجو سیمسن شاید اس بار اپنی ٹیم کے لیے آئی پی ایل میں وکٹ کیپنگ نہیں کر پائیں گے۔ سنجو ٹیم کے لیے صرف بلے بازی اور کپتانی ہی کر پائیں گے۔ یہ خدشات سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کی جانب سے سنجو کو وکٹ کیپنگ کی منظوری نہ دینے کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

سی او ای کیوں نہیں دے رہا منظوری؟

دراصل سنجو سیمسن کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی ، جس سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ لیکن اب تک انھیں سینٹر آف ایکسیلینس، جسے پہلے این سی اے کے نام سے جانا جاتا تھا، کی جانب سے ابھی تک وکٹ کیپنگ کی منظوری نہیں ملی ہے۔ لیکن راجستھان کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ سی او ای نے سنجو کو  بلے بازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی سنجو سیمسن کا راجستھان رائلس کے لیے وکٹ کیپنگ کرنا طے نہیں ہو سکا ہے۔

سینٹر آف ایکسی لینس نے کیا کہا؟

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سی او ای کے فزیو بغیر کسی تکلیف کے سیمسن کی بلے بازی کو لے کر مطمئن ہیں، تاہم وہ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سنجو سیمسن کے آرام  کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک گہری نظر ڈالنا چاہتے ہیں۔

سنجو نہیں تو کون کرے گا راجستھان کے لیے وکٹ کیپنگ؟

سنجو سیمسن کے تعلق سے اس رپورٹ کے بعد راجستھان کے کیپنگ آپشنز کو لے کر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اگر سیمسن کو وکٹ کیپنگ کی اجازت نہیں ملتی ہے تو پھر راجستھان رائلس کے لیے دھرو جُریل کو کیپنگ کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔ اس صورت حال میں جُریل راجستھان کی اکلوتی امید ہیں، کیوں کہ ٹیم کے پاس اور کوئی وکٹ کیپر بلے باز نہیں۔ دھرو جُریل کو راجستھان نے 14 کروڑ میں خریدا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Mandsaur Accident: مدھیہ پردیش کے مندسور میں بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی گئی جان، چار کی حالت تشویشناک

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…

6 minutes ago