قومی

Bomb threat on Varanasi-Bengaluru IndiGo flight: فلائٹ مؤخر کروانے کے مقصد سے غیرملکی مسافر نے کیا وارانسی-بنگلورو انڈیگو فلائٹ میں بم لے جانے کا جھوٹا دعویٰ، مسافروں میں پھیلا خوف و ہراس

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ وارانسی ہوائی اڈے پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بنگلور جانے والی انڈیگو فلائٹ میں سوار ایک غیر ملکی شہری نے دعویٰ کیا کہ وہ بم لے کر جا رہا ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک کینیڈین مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

وارانسی میں گومتی زون کے ڈی سی پی آکاش پٹیل نے کہا ’’بم رکھنے کا دعویٰ کرنے والے مسافر نشانت کو، جو کینیڈا کا شہری ہے، پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس سے پوچھ گچھ کی اور یہ بات سامنے آئی کہ اس نے ہوائی اڈے کی کارروائیوں کو مؤخر کرنے کے لیے جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ مناسب دفعات کے تحت اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ کینیڈا ہائی کمیشن کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔‘‘

پورے جہاز کا کیا گیا معائنہ

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر پُنیت گپتا نے بتایا کہ بم کی بات سنتے ہی مسافرین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور حکام نے بھی پورے طیارے کو مکمل معائنہ کے لیے آئسولیشن بے میں منتقل کر دیا۔ تاہم جہاز پر کوئی بھی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔انھوں نے کہا کہ ملزم کے دعوے کے بعد انڈیگو کے عملے نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو اس خطرے سے آگاہ کر دیا۔ جس کے بعد معیاری سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق پرواز کو روکا گیا اور اس کا معائنہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس ملنے کے بعد، جہاز اتوار کی صبح بنگلورو کے لیے روانہ ہوا۔ انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’26 اپریل کو وارانسی سے بنگلور جانے والی فلائٹ 6E 499، ٹیک آف سے پہلے بم کی دھمکی ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ پروٹوکول کے مطابق ہوائی جہاز کو آئسولیشن بے میں لے جایا گیا، مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتارا گیا اور تمام معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار کی پیروی کی گئی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Sustainability on Wheels: حیدرآباد کے اکشے سی ایس دیش پانڈے کا انوکھا ماڈل، اب کچرا پروسیسنگ پلانٹ خود پہنچے گا آپ کے پاس

’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…

5 minutes ago

Weather Update Today: مانسون کی رخصتی سے پہلے بادل برسنے کو تیار، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ

بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

2 hours ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

3 hours ago

PM Modi Seva Yatra: وڈ نگر سے وارانسی تک 35,500 کلومیٹر کا سفر، 500 سے زائد نوجوان آج وزیر اعظم مودی سے کریں گے براہِ راست گفتگو

’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…

3 hours ago