جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ’’دہشت گردی اور اس کی بنیادوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی‘‘ پر زور دیا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں عمر عبداللہ نے زور دیا کہ قصورواروں کو سزا دیتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بے گناہ لوگ کولیٹرل ڈیمیج کا شکار نہ ہو جانے ہیں۔
کوئی بھی ایسی غلط کارروائی نہ کریں جو لوگوں کو الگ کرے: عمر عبداللہ
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لکھا ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، دہشت گردی اور اس کی بنیادوں کے خلاف ایک فیصلہ کن لڑائی ہونی چاہیے۔ کشمیر کے لوگ دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف کھل کر سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے یہ کام بے ساختہ اور کھل کر کیا ہے۔ وقت ہے کہ (کشمیری عوام) کی اس حمایت کو مزی مضبوط کیا جائے اور کسی بھی ایسی غلط کارروائی سے گریز کیا جائے جو لوگوں کو (حکومت سے) الگ کر دے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجرموں کو سزا دیں۔ ان پر رحم نہ کریں۔ لیکن بے گناہ لوگوں کو کولیٹرل ڈیمیج کا شکار نہ ہونے دیں۔‘‘
این آئی نے تیز کی تحقیقات کی رفتار، فوج کے بھی کئی سرچ آپریشن جاری
دریں اثنا نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیموں نے، جو 23 اپریل سے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مقام پر موجود ہیں تعینات ہیں، ثبوتوں کی تلاش کو تیز کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی کے آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس پی کی سربراہی میں یہ ٹیمیں 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ مزید برآں ہندوستانی فوج بھی ہائی الرٹ پر ہے اور پہلگام میں حملے کے بعد دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کئی سرچ آپریشن شروع کیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…