اسپورٹس

PBKS vs SRH: راہل ترپاٹھی کی شاندار اننگز، SRH کی پہلی جیت، PBKS کو 8 وکٹوں سے شکست

PBKS vs SRH:  سنڈے اسپیشل کے دوسرے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد اور پنجاب کنگس آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد، SRH نے پہلے گیند بازی کرنے کا انتخاب کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم ‘تاشوں’ کی طرح بکھر گئی لیکن کپتان شکھر دھون نے اکیلے ہی مورچہ سنبھال لیا۔ پنجاب نے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 143 رنز بنائے۔ اس میں دھون کا سب سے بڑا حصہ تھا۔ انہوں نے 66 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

حیدرآباد کی پہلی جیت، ترپاٹھی بنے جیت کے ہیرو

حیدرآباد کی جانب سے راہل ترپاٹھی نے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 74 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت کے ہیرو رہے۔ ترپاٹھی پچھلے دو میچوں میں فلاپ رہے لیکن اس بار وہ اچھی تال میں نظر آئے۔ شروع سے ہی وہ پنجاب کے گیند بازوں پر حاوی نظر آئے۔

گبر کی کپتانی اننگز گئی رائیگاں

حیدرآباد کے سامنے پنجاب کے بلے باز جھک گئے تو پنجاب کے کپتان شکھر دھون نے قیادت سنبھالی۔ انہوں نے 66 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 99 رنز بنا کر پنجاب کو 143 کے اسکور تک پہنچایا لیکن راہل ترپاٹھی نے 48 گیندوں پر 74 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ 11

SRH- مینک اگروال، ہیری بروک، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم (C) ، ہینرک کلاسن، واشنگٹن سندر، مارکو جانسن، بھونیشور کمار، مینک مارکنڈیا، عمران ملک اور ٹی نٹراجن۔

PBKS- شکھر دھون (C) ، پربھسمرن سنگھ، میتھیو شارٹ، جتیش شرما، شاہ رخ خان، سیم کرن، ناتھن ایلس، موہت راٹھی، ہرپریت برار، راہل چاہر اور ارشدیپ سنگھ۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago