سیاست

Maharashtra’s Akola: اکولا کے مندر میں بڑا حادثہ، 7 افراد ہلاک، 30سے40 عقیدت مند زخمی

Maharashtra’s Akola: مہاراشٹر کے اکولا ضلع میں اتوار کی شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کے باعث ایک مندر کے ٹین شیڈ پر نیم کا ایک بڑا درخت گرنے سے سات افراد ہلاک جب کہ  30سے40 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔

اتوار کی دیر شام مہاراشٹر کے اکولا ضلع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اکولا ضلع کی بالاپور تحصیل کے پارس گاؤں میں بابوجی مہاراج مندر میں  آرتی کے دوران ایک پرانا نیم کا درخت اکھڑ کر ٹین کے شیڈ کے اوپر گر گیا۔ بارش کی وجہ سے لوگوں نے شیڈ کے نیچے پناہ لی تھی۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا

گاؤں والوں نے انتظامیہ کو بھی اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مدد کی۔ گرے ہوئے درختوں اور گرے ہوئے شیڈوں کو اٹھانے کے لیے جے سی بی مشینیں  کی مدد لی  گئیں۔ اکولا کلکٹر نیما اروڑہ نے بتایا کہ درخت گرنے سے 7 افراد کی موت ہوئی ہے، جب کہ 30سے40  عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کے وقت شیڈ کے نیچے تقریباً 40 لوگ موجود تھے۔ 36 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب کہ 4 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ بعد ازاں مرنے والوں کی  تعداد 7 ہو گئی۔ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے افسوس کا اظہار کیا

حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “یہ بتاتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ ضلع اکولا کے پارس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران ٹین کے شیڈ پر درخت گرنے سے کچھ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔

انہوں نے مزید لکھا، کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں اور زخمیوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے تال میل قائم کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago