اسپورٹس

Indian Captain Shubman Gill: انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹرز کی فٹنس پر سوال، کیا بی سی سی آئی کا سینٹر آف ایکسیلنس کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے میں ناکام؟

نئی دہلی : انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ کے فٹنس نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اب ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینٹر آف ایکسیلنس (CoE) کے میڈیکل اور فٹنس سسٹم کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں متعدد کھلاڑیوں کی بار بار ہونے والی انجریاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ موجودہ نظام میں کئی خامیاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی گزشتہ چند ماہ سے مسلسل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سپورٹ اسٹاف میں تبدیلی کے بعد کئی سینئر کھلاڑیوں کو نئے فٹنس اور ری ہیبلیٹیشن سسٹم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں مشکلات پیش آئیں۔ اس صورتحال نے کھلاڑیوں کی جسمانی تیاری اور انجری سے مکمل صحت یابی کے عمل پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بار بار ہیمسٹرنگ انجری سامنے آنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ ہوئے بغیر ہی دوبارہ میدان میں اتارا گیا۔ بی سی سی آئی سے وابستہ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سینٹر آف ایکسیلنس کے درمیان بروقت اور مؤثر رابطے کا فقدان بھی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق اہم فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ادھر نیتن پٹیل کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سینٹر آف ایکسیلنس میں اب تک ہیڈ آف میڈیکل اسٹاف کی تقرری نہ ہونا بھی ایک اہم مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں تیار کیے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) میں بھی وقت کے ساتھ کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے موجودہ تقاضوں کے مطابق نظام کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکا۔

اگرچہ کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق ڈیٹا پہلے کے مقابلے میں زیادہ منظم انداز میں جمع کیا جا رہا ہے، لیکن اس ڈیٹا کی بنیاد پر فوری فیصلے لینے کی رفتار خاصی سست ہو گئی ہے، جس کا اثر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بھی پڑ رہا ہے۔رپورٹ میں آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم میں ہاردک پانڈیا جیسا کردار ادا کرنے اور ٹیم کا توازن برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے باعث ان پر ورک لوڈ میں اضافہ ہوا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی انجری براہ راست اسی اضافی دباؤ کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ بھی موجود ہے۔ مجموعی طور پر اس رپورٹ نے بھارتی کرکٹ میں فٹنس مینجمنٹ اور انجری کنٹرول کے نظام پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago