قومی

All India Weather Update: دہلی میں آج بھی جاری رہے گا بارش کا سلسلہ ، آئندہ سات دن تک درجۂ حرارت میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں موسم کا مزاج منگل سے خوشگوار بنا ہوا ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آئندہ سات دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور موسم نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔آئی ایم ڈی کے مطابق منگل کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری کم تھا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.7 ڈگری کم ہے۔ اس دوران ہوا میں نمی کی زیادہ سے زیادہ شرح 100 فیصد اور کم سے کم 81 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم میں خنکی محسوس کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور آسمانی بجلی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس عرصے میں کم سے کم درجۂ حرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی۔ گزشتہ شب کم سے کم درجۂ حرارت 23 سے 26 ڈگری سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ جنوب مشرقی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز آسمان زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ صبح سے دوپہر کے درمیان تیز ہوائیں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جبکہ بعض اوقات جھکڑوں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ شام یا رات کے وقت شہر کے کچھ علاقوں میں دوبارہ ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ڈی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایسے علاقوں سے دور رہیں جہاں بارش کے باعث پانی جمع ہونے یا ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ ساتھ ہی گاڑی چلاتے وقت خصوصی احتیاط اور موسم سے متعلق تازہ ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago