اسپورٹس

Pakistan Super League: پی ایس ایل صرف ایک انٹرنیشنل T20 کھیلنے والے مارنس لیبوشین کو حیدرآباد کنگز مین نے بنایا کپتان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مارنس لیبوشین کو حیدرآباد کنگز مین فرنچائز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لابوشن اس سال پی ایس ایل میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، جن سے قبل کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز نے ایشین ٹرنر کو اپنا کپتان بنایا تھا۔

مارنس لیبوشین ٹی20 سرکٹ میں باقاعدہ کھلاڑی نہیں ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے صرف ایک ہی انٹرنیشنل T20 میچ کھیل رکھا ہے۔ وہ بنیادی طور پر ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں، تاہم آف اسپن اور درمیانے رفتار کی بالنگ بھی کر سکتے ہیں۔ 59 T20 میچوں میں انہوں نے 40 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے بیگ بیش لیگ میں 31 میچ کھیلے، جس میں 22.96 کی اوسط سے 643 رنز بنائے اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح وائٹیلٹی بلاسٹ میں 27 میچوں میں 32 کی اوسط سے 736 رنز اور 27 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے۔ ٹیم میں کپتانی کے تجربہ کار کھلاڑی کم تھے، لیکن آخرکار لابوشن کو کپتانی سونپی گئی۔ ٹیم میں گلین میکسویل، کوسل پریرا اور صائم ایوب جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

لابوشن اپنے ہم وطن جیسن گلیسپی کے ساتھ کام کریں گے، جنہیں فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ گرانٹ بریڈبرن کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2026 کی شروعات 26 مارچ سے ہوگی، جس میں حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا۔ بعد ازاں 29 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایڑز، 1 اپریل کو ملتان سلطان، 8 اپریل کو پشاور زلمی اور 11 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago