بین الاقوامی

Middle East Crisis: فن لینڈ کے صدر نے بھارت سے مغربی ایشیا میں فوری سیز فائر کرانے کی اپیل کی

فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے بھارت سے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوری سیز فائر کی ضرورت ہے تاکہ اس علاقے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور عدم تحفظ کے ماحول کو قابو میں لایا جا سکے۔ اسٹب نے بلوم برگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو دشمنی روکنے اور مذاکرات کے راستے کھولنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اس سلسلے میں سفارتی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، “ہمیں فوری طور پر سیز فائر کی ضرورت ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کیا بھارت اس میں واقعی شامل ہو سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حالات کو پرسکون کرنے کے لیے سیز فائر کی اپیل کی تھی”۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نئی دہلی مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تصادم کے پیش نظر ایران کے ساتھ فعال مذاکرات کر رہی ہے۔ حال ہی میں بھارت کے وزیر خارجہ نے تیزی سے بدلتے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک اور دور کی بات چیت کی۔

مذاکرات کے دوران، عراقچی نے بھارت کو تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ لڑائی امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایران کے دفاعی حقوق کے استعمال کے ارادے کا بھی ذکر کیا اور خبردار کیا کہ اس کشیدگی کے بڑے خطے اور عالمی سطح پر سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ بھارت اس صورتحال پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، خاص طور پر خطے میں استحکام، توانائی کی ترسیل اور بھارتی شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑھتی دشمنی کے درمیان مسعود پزشکیان سے بھی بات کی۔

بات چیت کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اس علاقے میں بڑھتے جنگ اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانا، اور سامان و توانائی کی ترسیل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا، نئی دہلی کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ یہ مذاکرات اور فِن لینڈ کے صدر کی اپیل اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ بھارت مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام قائم رکھنے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago