اسپورٹس

Paris Olympics 2024: پی ایم مودی نے اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر سے فون پر بات کی، دی جیت کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر سے فون پر بات کی۔ پی ایم مودی نے انہیں اولمپکس میں خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

اس سے قبل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر منو بھاکر کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، ’’یہ ایک تاریخی تمغہ ہے۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر کو مبارکباد۔ انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ وہ بہترین تمغہ ہے۔ وہ شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں، جو اس کامیابی کو مزید خاص بناتی ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔

منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر اپنا پہلا ردعمل دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’میں نے جو تمغہ جیتا ہے وہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ہر اس شخص کے لیے جو مجھے سپورٹ کرتا ہے، ایک خواب کا پورا ہونا ہے۔‘‘ میں این آر اے آئی، سائی، یوتھ افیئرس اور کھیل کی وزارت، کوچ جسپال رانا، حکومت ہریانہ اور او جی کیو کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ میں اس جیت کو ملک کی بے پناہ حمایت اور محبت کے لیے وقف کرتی ہوں۔

ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیت کر اولمپک شوٹنگ میں ہندوستان کی 12 سال کے تمغے کا سوکھا ختم کردیا۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ بھی ہے۔

منو بھاکر نے 27 جولائی کو اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اتوار کے روز انہوں نے فائنل میچ میں 221.7 پوائنٹس بنائے۔ اس ایونٹ کے سونے اور چاندی کے تمغے کوریا کے حصے میں آئے۔ کورین کھلاڑی اوہ اے جن نے 243.2 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ کوریا کے دوسرے کھلاڑی کم ییجی 241.3 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago