اسپورٹس

Women’s T20 International Series: بنگلہ دیش ویمن ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلے گی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز، ون ڈے سیریز کی کامیابی سے ترغیب لیں گی کپتان نگار سلطانہ

Women’s T20 International Series: بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے کہا کہ اتوار سے یہاں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی خواتین کی T20 انٹرنیشنل سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے وہ گزشتہ سال مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کی کامیابی سے خود کو موٹیویٹ کرنا چاہیں گی۔ بتا دیں کہ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جس کے تمام میچ یہاں سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 (Women’s T20 International Series) سیریز شاندار رہنے کی توقع: نگار سلطانہ

ہندوستان نے گزشتہ سال وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ حالانکہ، میزبان ٹیم کو T20 فارمیٹ میں 1-2 سے شکست ہوئی لیکن وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہے۔ نگار نے کہا کہ ٹیم وقفے کے بعد کھیلے گی اور انہیں توقع ہے کہ سیریز شاندار رہے گی۔

 (Women’s T20 International Series) ہم تازہ دم ہو کر لوٹ رہے ہیں: نگار سلطانہ

جمعہ کو میڈیا سیشن میں پی ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور یہ ہمارے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا۔ لیکن پھر ہم نے ایک وقفہ لیا اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔ اب ہم جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہو کر لوٹ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم اس سال مارچ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز میں 0-3 سے ہار گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوراج سنگھ کو ملی نئی ذمہ داری، اس رول میں نظر آئے گا اسٹار آل راؤنڈر

 (Women’s T20 International Series) ہم نے اچھی تیاری کی ہے: نگار سلطانہ

کپتان نگار سلطانہ نے کہا، “ہم نے اچھی تیاری کی ہے جس میں اچھی پریکٹس اور میچ پریکٹس شامل ہے۔ ٹیم میں مثبت ماحول ہے۔ ہم گزشتہ سال بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے نتیجے سے موٹیویٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے تو یہ ایک زبردست سیریز ہوگی۔،،

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago